ابوظبی ٹی ٹین کے افتتاحی روزکوئٹہ کیولری کی ناردرن واریئرز کے خلاف شاندار فتح
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
ابوظبی ٹی ٹین کے افتتاحی روزکوئٹہ کیولری کی ناردرن واریئرز کے خلاف شاندار فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
ابوظبی :کوئٹہ کیولری نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز کا ایک بڑا ہدف کھڑا کیا۔ اس اننگز کے ہیرو خواجہ نافع رہے جنہوں نے صرف 12 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
انہیں لیام لیونگسٹون (10 گیندوں پر 24 رنز) اور جیسن ہولڈر (10 گیندوں پر 24 رنز) کی جانب سے بھی جارحانہ حمایت ملی۔ناردرن واریئرز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں اوپنر ایون لوئس اور لیام لیونگسٹون کی وکٹیں حاصل کیں۔ تبریز شمسی، اوڈین سمتھ اور تھیسارا پریرا نے ایک ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں ناردرن واریئرز کی ٹیم مطلوبہ آغاز حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ جیسن ہولڈر نے پہلے ہی اوور میں اوپنر جانسن چارلس کو آؤٹ کر دیا، اور واریئرز پہلے 5 اوورز میں صرف 41 رنز ہی بنا سکے۔
ہزرت اللہ زازئی (28 گیندوں پر 31 ) اور کولن منرو (28 گیندوں پر 44) نے 54 گیندوں میں 77 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، لیکن ان کی کوششیں ہدف تک پہنچنے کے لیے ناکافی ثابت ہوئیں اور ٹیم 82/2 کے سکور تک محدود رہی۔ کیولری کے تمام باؤلرز نے کفایتی باؤلنگ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔فتح کے بعد کوئٹہ کیولری کے کپتان لیام لیونگسٹون نے کہا کہ “ہم نے ایک بہترین آغاز کیا اور حالات کو اچھی طرح سمجھا، جس کی وجہ سے ہم ایک بڑا ٹوٹل بنانے اور پھر ایک شاندار باؤلنگ پرفارمنس دینے میں کامیاب رہے۔میں آف دی میچ کا اعزاز خواجہ نافع کو ملا ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراداروں میں بدعنوانی ہوتی ہے، نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ، سابقہ تین ایڈیشنز کے ریکارڈز اور نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی سامنے آگئی ابوظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا، کل سے ٹی 10 لیگ کا شاندار آغاز پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا رائل چیمپس ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں بے خوف کرکٹ دکھائے گی،کورنٹی واشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ناردرن واریئرز
پڑھیں:
مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔
یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔
دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔
راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔