ابوظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا، کل سے ٹی 10 لیگ کا شاندار آغاز
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
ابوظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا، کل سے ٹی 10 لیگ کا شاندار آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز
ابوظہبی، :ابوظہبی ٹی 10سیزن 2025 کے آغاز سے پہلے کرکٹ کے سب سے بڑے نام ابوظہبی میں جمع ہو گئے ہیں۔ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس میں تمام آٹھ فرنچائز ٹیموں کے آئیکون کھلاڑی اور کپتان موجود تھے،
جن میں کیرون پولارڈ (یو اے ای بُلز)، تھیسارا پیریرا (ناردرن واریئرز )، شکیب الحسن (رائل چیمپس)، فاف ڈو پلیسی (وسڈا رائیڈرز)، سیم بلنگز ( اسپنز سٹیلئنز)، لیام لیونگ اسٹون (کوئٹہ کیولری)، نکولس پوران (دکن گلیڈیئٹرز)، اور معین علی (اجمان ٹائٹن) شامل تھے۔کھلاڑیوں نے ٹی 10کے مختصر مگر انتہائی دلچسپ فارمیٹ میں حصہ لینے کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فارمیٹ شائقین کو ہر گیند پر سنسنی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عالمی سطح کے ٹیلنٹ کو ایک جگہ جمع کرنے والی ٹورنامنٹ کی بھی تعریف کی۔ٹی 10گلوبل اسپورٹس کے چیئرمین شجی الملک نے کہا کہ ہم ابوظہبی ٹی 10کے ایک اور سیزن کا آغاز کرنے پر خوش ہیں۔ یہ فارمیٹ دن بہ دن مقبول ہورہا ہے
اور اس سال بھی کرکٹ کے بڑے سپر اسٹارز اس میں حصہ لے رہے ہیں، جس سے یہ سیزن پہلے سے بھی زیادہ یادگار ہوگا۔ ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب کے سی ای او میٹ بوچر نے کہا کہ ہم شائقین کو 2025 کے ابوظہبی ٹی 10میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں دنیا کے بہترین کھلاڑی شریک ہوتے ہیں اور یہ ہر سال کرکٹ کے شائقین کے لیے دلچسپ تجربہ فراہم کرتا ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل 32 میچز کھیلے جائیں گے، ہر ٹیم صرف 10 اوورز کی بیٹنگ کرے گی، جس سے 90 منٹ کے تیز رفتار مقابلے ہوں گے۔ افتتاحی میچ میں کوئٹہ قوالری اور ناردرن واریئرز کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ دفاعی چیمپئن ڈی کن گلیڈی ایٹرز اور یو اے ای بلزکے درمیان بھی دلچسپ ٹکراؤ متوقع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکرٹری کے پاس صرف ایک گاڑی ہوگی، ایکشن کمیٹی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا، نو منتخب وزیر اعظم آزادکشمیر پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا رائل چیمپس ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں بے خوف کرکٹ دکھائے گی،کورنٹی واش پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع، متوقع نام بھی سامنے آگئے پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: اعزاز کا دفاع کرنیوالے محمد آصف ایونٹ سے باہر ابو ظہبی ٹی 10نے سپر فین مقابلہ شروع کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہرین علی نے شاندار کارکردگی سے نئی تاریخ رقم کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی باصلاحیت بلائنڈ کرکٹر مہرین علی نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں انہوں نے محض 78 گیندوں پر 230 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر نہ صرف ورلڈ کپ کی پہلی ڈبل سنچری کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایک نئی مثال بھی قائم کردی۔
رپورٹ کے مطابق مہرین علی نے اپنی ڈبل سنچری 70 گیندوں پر مکمل کی، جس میں 39 جاندار چوکے شامل تھے۔ شاندار اننگز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور والدین کی حوصلہ افزائی کو دیا اور اس اعزاز کو اپنے ملک اور والدین کے نام کیا۔
میچ میں پاکستان نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا کو 221 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی۔ پاکستان کے 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے میرانی نے مزاحمت کی کوشش کرتے ہوئے 51 رنز اسکور کیے جبکہ متیشا نے 29 رنز بنائے۔
بالنگ میں پاکستان کی نور فاطمہ، حوریہ ملک اور سمیرا ملک نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک، ایک وکٹ حاصل کی اور سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔
مہرین علی کی تاریخی اننگز نہ صرف ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین کارکردگی کا اظہار ہے بلکہ بلائنڈ ویمن کرکٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور اعتماد کا ثبوت بھی ہے۔