اسلام آباد (نیوزڈیسک) ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025ء تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے، یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ممالک کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا، اس موقع پر ایوانِ صدر میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

ترجمان دفتر٘ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ دوم کا یہ سرکاری دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دو طرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسیع بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عبداللہ دوم اردن کے

پڑھیں:

وزیراعظم کی بادشاہ برطانیہ کی سالگرہ تقریب میں شرکت، شاہ چارلس اور ملکہ کو دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مختلف شعبوں میں شراکت داری سے دوطرفہ تعاون کو نئی جہت ملے گی۔

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی 77ویں سالگرہ کی تقریب برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان، پارلیمنٹرینز، سفارتکاروں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: پرنس اینڈریو کو جلاوطنی کا خطرہ! شاہ چارلس سے تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے

اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کی عوامی فلاح کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ یہ تقریب پاکستان اور برطانیہ کے قریبی تعلقات کی عکاس ہے۔ شاہ چارلس سوم اور ملکہ برطانیہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر برطانیہ کی طرف سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس ناسور کو ختم کرکے دم لیں گے۔

شہباز شریف نے برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر ہائی کمشنر جین میریٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے تعلیم، صحت، فنی تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپنے خطاب میں پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ کا مطالبہ جس نے بادشاہ چارلس کو سخت پریشان کرکے رکھ دیا

انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews دعوت دورہ پاکستان سالگرہ تقریب شاہ چارلس سوم شہباز شریف ملکہ برطانیہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوئم دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم  آج پاکستان پہنچیں گے
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
  • اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
  • اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کی 15 اور 16 نومبر کو پاکستان آمد، اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا شیڈول جاری
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے
  • وزیراعظم کی بادشاہ برطانیہ کی سالگرہ تقریب میں شرکت، شاہ چارلس اور ملکہ کو دورہ پاکستان کی دعوت