اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اردن کے شاہ عبداللہ دوم 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کاپریس کانفرنس میں کہناتھاکہ شاہ عبداللہ دوم 15اور16 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے،اردن کے بادشاہ وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر دورہ کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ دورہ پاکستان اوراردن کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،شاہ عبداللہ دوم صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی، ایوان صدر میں شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شاہ عبداللہ دوم

پڑھیں:

سرکاری عازمین حج 2026 متوجہ ہوں، حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت منتخب عازمینِ حج 2026 کے لیے حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل، 15 نومبر مقرر ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج نے زائرین کے لیے خصوصی آگاہی گائیڈز جاری کر دیں

وزارت کے مطابق نامزد بینک ہفتہ 15 نومبر کو بھی کھلے رہیں گے تاکہ عازمین اپنی ادائیگی بروقت مکمل کر سکیں۔

مزید پڑھیں: حج قرعہ اندازی میں 3 بہن بھائیوں کا نام ایک ساتھ نکلنے پر جذباتی مناظر، ویڈیو وائرل

ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ وقت میں واجبات جمع نہ کرانے کی صورت میں درخواست منسوخ ہو سکتی ہے، اس لیے تمام عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ واجبات جمع کروانے کے بعد کمپیوٹرائزڈ بینک رسید لازمی حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ترجمان وزارت مذہبی امور حج حج واجبات دوسری قسط

متعلقہ مضامین

  • ای چالان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات، ٹریفک پولیس کی وضاحت آگئی
  • پاکستان کسی دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا: ترجمان دفتر خارجہ
  • افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے؛ ترجمان دفتر خارجہ
  • سرکاری عازمین حج 2026 متوجہ ہوں، حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے
  • وزیراعظم کی بادشاہ برطانیہ کی سالگرہ تقریب میں شرکت، شاہ چارلس اور ملکہ کو دورہ پاکستان کی دعوت
  • سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جا رہی ہے : ترجمان سری لنکا کرکٹ ٹیم
  • افغان نائب وزیراعظم کا تاجروں کو پاکستان پر انحصار ختم کرنے کا مشورہ
  • افغانستان دہشت گردوں کو لگام دے، ہر قیمت پر اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے: وزیراعظم