تاجکستان کے وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صبیر زودہ امومالی عبدالرحیم نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں سلامتی، اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
شوٹنگ میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہئے،فیلڈ مارشل
جنرل عاصم منیرکی پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت
نشانہ بازی مقابلے میں پاک فوج، فضائیہ، بحریہ، سول آرمڈ فورسز اور صوبائی ٹیموں نے شرکت کی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آ ئی ایس پی آر) کے مطابق 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب جہلم میں ہوئی جس میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس نشانہ بازی کے مقابلے میں پاک فوج، فضائیہ، بحریہ، سول آرمڈ فورسز اور صوبائی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی، 45ویں پی اے آر اے سنٹرل میٹ میں دو ہزار سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا۔ پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی، پاک فوج نے تمام چار انٹر سروسز میچز میں کامیابی حاصل کی، پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ گروپ-ون میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب رجمنٹ کے سپاہی محمد عرفان ماسٹر ایٹ آرمز قرار پائے، آرمی مارکس مین شپ یونٹ کے نائب صوبیدار عمر فاروق نے آرمی ہنڈرڈ رائفل میچ ٹرافی جیت لی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکا کی بہترین نشانہ بازی کو سراہا اور کہا کہ شوٹنگ میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہئے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے ملٹری کالج جہلم کی سو سالہ تقریبات میں بھی شرکت کی، سینٹینری یادگار اور کالج میوزیم کا افتتاح کیا، کالج کی ایک صدی پر محیط شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملٹری کالج جہلم نے قیادت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کو فروغ دیا، انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے۔ قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے استقبال کیا۔