وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے 27ویں ترمیم کی منظوری پر تنقید کرنے والوں کو کہا ہے کہ آدھی رات کو ایک گھنٹے میں 52 قوانین پاس کرنے والے اور اسمبلی توڑنے والے اب آئینی ترمیم اور قانون سازی پر تنقید کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف کا پی آئی اے کے خلاف ’منفی مہم‘ پر ردعمل، تمام الزامات مسترد

آدھی رات کو ایک گھنٹے میں 52 قانون پاس کرنے والے اور اسمبلی توڑنے والے ھمیں آئینی ترمیم اور قانون سازی پہ طعنہ دے رہیں ھیں۔ اقتدار کے دوام کے لئیے ولدیت کے خانے میں جنرل باجوہ کا نام لکھنے والے۔۔ اخلاق باختہ لوگ پاکدامنی پہ لیکچر دے رہے ھیں۔۔

— Khawaja M.

Asif (@KhawajaMAsif) November 13, 2025

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر مزید کہا کہ اقتدار کے دوام کے لیے ’ولدیت کے خانے میں جنرل باجوہ کا نام لکھنے والے‘ اور اخلاق باختہ لوگ اب پاکدامنی پر لیکچر دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ رویے ملکی سیاسی نظام اور عدلیہ کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ایکس پر جاری ایک اور بیان میں خواجہ آصف نے سابق جج سپریم کورٹ منصور علی شاہ کی جانب سے استعفے پر لکھے شعر پر تبصرہ کیا کہ یہ شعر اس وقت یاد نہ آیا جب انصاف کا قتل عام ہو رہا تھا، ججوں کا ایک ٹولہ مل کر سیاسی مفادات کا محافظ بنا ہوا تھا۔

یہ شعر اسوقت یاد نہ آۓ جب انصاف کا قتل عام ھو رہا تھا ججوں کا ایک ٹولا مل کر آئین اور قانون کے محافظ کے بجاۓ کسی کے سیاسی مفادات کے محافظ بنے ھوۓ تھے۔ سیاسی پارٹی کے ورکر بنے تھے۔ یہ شعر لکھنے سے پہلے اپنا ماضی یاد کر لیتے تو شاید کوئ شرم کوئ حیا آجاتی۔ pic.twitter.com/mqGbBN7H1j

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 13, 2025

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بار انتخابات، کے پی میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست پر خواجہ آصف کا طنزیہ ردِعمل

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ ججز آئین اور قانون کے بجائے سیاسی مفادات کے محافظ تھے، سیاسی پارٹی کے ورکر تھے، شعر لکھنے سے پہلے اپنا ماضی یاد کرلیتے تو شاید کوئی شرم کوئی حیا ہی آجاتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ ن جنرل باجوہ خواجہ محمد آصف وزیر دفاع

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ ن جنرل باجوہ خواجہ محمد آصف وزیر دفاع جنرل باجوہ اور قانون خواجہ آصف کے لیے

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن