پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ چنانچہ اگلے دس برس کے لیے نئی فیس کے ساتھ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کی پیشکش تمام اہل پی ایس ایل فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہے، ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر پی ایس ایل مینجمنٹ کو اپنے اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔فرنچائز کے دس سالہ معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، پی سی بی نے فرنچائز کے نمائندوں اور جارٹرڈ فرم ای وائے مینا (EY MENA) کے مابین مشترکہ اور انفرادی طور پر ملاقاتوں کا انتظام بھی کیا ہے۔ ان ملاقاتوں میں فرنچائزز مالکان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ ویلیو ایشن کے طریقہ کار کا جائزہ لیں اور اس حوالے سے جو بھی سوالات ہیں وہ کریں۔اس کے علاوہ پی سی بی کو چارٹرڈ فارم ای وائی مینا کی جانب سے دو نئی PSL فرنچائز ٹیموں کی ممکنہ پرائس بارے رپورٹس بھی موصول ہو گئی ہیں، دونوں ٹیموں کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔ نئی فرنچائز خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی ٹیموں کے لیے جن شہروں کے ناموں کی چوائس دی جائے گی ان میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہیں۔پی سی بی کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام شراکت داروں کے ساتھ منصفانہ، شفاف اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات برقرار رکھے جائیں گے، کیونکہ یہ لیگ پاکستان کرکٹ کی ترقی اور عالمی سطح پر پہچان میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
کراچی:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سائوتھ ایئر کی سی ای او نشاط فاطمہ کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق تلہار اور سیندک میں جوزک ایئر فیلڈ پر کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن نہیں کیا جاسکتا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کے تحت پرائیویٹ ایئرفلڈز پر کمرشل پروازوں کی اجازت نہیں ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تلہار اور سیندک کی جوزک ایئر فیلڈ پر سائوتھ ایئر کو کمرشل پروازوں سے روکتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی عندیہ دے دیا۔
نجی ایئر فیلڈ پر کمرشل پروازوں کے لیے چارٹر لائسنس سول ایوی ایشن سے حاصل کرنا ہوگا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تلہار اور جوزک ایئر فیلڈ پر فلائٹ آپریشن کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔