اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دور کرینگے،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم 15 اور 16 نومبر کو پاکستان کے دورے پر ہونگے،
یہ دورہ اور اردن کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے،
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،
شاہ عبداللہ کے دورے پر اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کی تقریب ایوان صدر میں کی جائے گی،
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری، 3 نے حلف اٹھا لیا ستائیسویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، صدارتی آرڈر جاری وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دےدی آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری کیلئے تیاریاں مکمل سپریم کورٹ کے ججوں کے استعفے کا تحریک انصاف کا خیر مقدم،حکومت پر شدید تنقیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا اردن کے
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری
—فائل فوٹووزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز ہوں گے، آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق ہوں گے۔
وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا جج ہوں گے، بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے سبب معذرت کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔