کراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیانات پر ماہرہ خان نے دل چھو لینے والا ردِعمل دیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

اپنی آنے والی فلم نیلوفر کی پروموشن کے لیے کراچی میں ہونے والی پریس میٹ میں سپر اسٹار فواد خان اور ماہرہ خان ایک ساتھ نظر آئے۔

اس موقع پر صحافی نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انہیں کراچی آنا پسند نہیں، آپ اپنے شہر کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گی؟۔

ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئیں، یہی شہر ان کی پرورش کی جگہ ہے اور ان کی زندگی کا سب سے خاص حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان اپنے شہر سے محبت کرتا ہے کیونکہ وہاں اس کی یادیں بسی ہوتی ہیں۔ ان کے لیے کراچی وہ جگہ ہے جہاں ان کے والدین، دادی، نانی اور بچپن کی جڑیں موجود ہیں، یہ شہر ان کے جذبات سے جڑا ہوا ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کراچی ماں کی طرح ہے۔ یہ اپنے بازو کھول کر سب کو خوش آمدید کہتا ہے۔ لوگ اس شہر سے بہت کچھ لیتے ہیں، لوگ کراچی کے ساتھ بہت برا سلوک کرتے ہیں مگر یہ شہر پھر بھی انکو معاف کردیتا ہے، دوبارہ اپنے گلے لگا لیتا ہے اور کہتا ہے واپس آجاؤ۔ یہی کراچی کی اصل خوبی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر نے کراچی کے حوالے ایک متنازع بیان دیا تھا جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، صبا قمر سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی کراچی منتقل ہوں گی؟ تو انہوں نے "استغفراللہ!" کہتے ہوئے کہا کہ انہیں کراچی پسند نہیں اور وہ اسلام آباد اور لاہور کو ترجیح دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ دنیا بھر میں 28 نومبر 2025ء کو ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ مدیحہ امام، بہروز سبزواری، عتیقہ اوڈھو، سمیعہ ممتاز، نوید شہزاد، فیصل قریشی اور گوہر رشید بھی سنیما اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

یہ وہ لمحہ ہے جس کا شائقین برسوں سے انتظار کر رہے تھے بڑی اسکرین پر اس خوب صورت جوڑی کو دوبارہ دیکھنے کا موقع ملے گااس فلم میں ماہِرہ خان زندگی کے یادگار کردار میں نظر آئیں گی۔

اداکار فواد خان پروفیسر کے کردار میں سنیما اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، جو اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ فلم بہت محنت سے تیار کی ہے اور امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم بہت پسند آئے گی۔

https://www.

facebook.com/etrends1/videos/mahira-khan-shared-a-beautiful-take-on-karachi-at-the-neelofar-press-conference-/837542005528846/

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماہرہ خان فواد خان

پڑھیں:

ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔

ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔

انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا