پارک روڈ پر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پارک روڈ پر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پارک روڈ پر پیدل چلنے والوں،طلبہ اور خواتین و معمر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیدل چلنے والوں کو سنگلز فری کوریڈور کے قیام کے بعد پارک روڈ پر مختلف حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد اب شہزاد ٹاؤن سمیت 3 مختلف جگہوں پر پیدل چلنے والوں کے لیے پل کی تعمیر کا فیصلہ کیاگیا ہے اور سی ڈی اے نے اس حوالے سے ٹینڈرنگ کا عمل اور ٹھیکے کی منظوری کا مرحلہ شروع کر دیا ہے،تمام ضروری کارروائیوں کے بعد ان پلوں کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ بھی دیگر 3 مقامات پر پل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر مملکت نے پاک فوج سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے صدر مملکت نے پاک فوج سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے ’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہوئیں: دی اکانومسٹ پاکستان ٹوبیکو انڈسٹری انٹر فیرنس انڈیکس رپورٹ کی تقریب رونمائی اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں جاری سرگرمیاں، تفصیلات سامنے آ گئیں پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی تعمیر کا فیصلہ پلوں کی تعمیر کا پارک روڈ پر کے بعد
پڑھیں:
حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کیلیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام
سعودی عرب میں حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام متعارف کروا دیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق شدید گرمی میں حج ادا کرنے والے دنیا بھر کے عازمین کے لیے ایک جدید ’’ٹھنڈا احرام‘‘ تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد حجاج کو بلند درجہ حرارت سے ممکنہ حد تک محفوظ رکھنا ہے۔
ہر سال لاکھوں مسلمان مختلف ممالک سے حج کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں اور مسلسل کئی برس سے حج کا موسم سخت گرمی کے دوران آنے کے باعث حجاج کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس نئے احرام کی تیاری میں ایسی فائبر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو دھوپ کی تپش کو واپس منعکس کرنے کی قابلیت رکھتی ہے، جس سے جسم پر گرمی کا اثر نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے۔ یہ خصوصی احرام سعودی ایئرلائن کی جانب سے عازمین کو فراہم کیا جائے گا۔
ایئرلائن کے حکام نے اس سلسلے میں بتایا کہ یہ ٹھنڈا احرام حجاج اور عمرہ زائرین کو شدید گرمی سے بچانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرلائن کی جانب سے رواں موسم حج میں دیگر سہولیات بھی متعارف کرائی ہیں جن میں ’’سامان کے بغیر حج‘‘ کی سہولت قابل توجہ ہے، جس کے تحت عازمین کا سامان ان کی رہائش گاہ سے جمع کرکے براہِ راست کارگو تک پہنچایا جاتا ہے تاکہ سفر مزید آسان ہو۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایئرلائن عازمین کی سہولت کے لیے ’’فلائنگ ٹیکسی‘‘ سروس کی فراہمی پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ حاجیوں کو ایئرپورٹ سے مکہ یا مدینہ تک تیزی اور آسانی سے منتقل کیا جاسکے۔