پاکستانی نوجوان کی اے آئی میں بڑی کامیابی، وقت اور لاگت بچانے والا نیا سافٹ ویئر تیار
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور کے سافٹ ویئر انجینئر محمد عثمان بشیر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں وقت اور سرمایہ دونوں کی بچت کرے گا۔
اس سافٹ ویئر کے ذریعے کم لاگت اور کم قیمت والا مکالماتی ایجنٹ فراہم کیا جاتا ہے، جسے رئیل ٹائم کمیونیکیشن کیپبلٹیز (WebRTC) کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
محمد عثمان بشیر کو اس جدت اور کامیابی پر دبئی میں ہونے والے ٹیک نیکسٹ سمٹ میں ویب آر ٹی سی ایکسیلینس ایوارڈ آف ایشیا سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے بھارت، چین اور ایشیا کے دیگر ممالک سے مجموعی طور پر 80 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، لیکن ان کی تخلیق کو سب سے نمایاں قرار دیا گیا۔
مزید برآں، محمد عثمان بشیر نے کانفرنسنگ آرکیٹیکچر بھی ڈیولپ کیا ہے جو ملٹی روم آڈیو کالز میں سنکرونائزیشن کو بہتر بناتا ہے اور صارفین کو ہموار اور مؤثر رابطے کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ ان کا یہ کام ٹیلی کمیونیکیشن کی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا ایک نیا معیار قائم کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سافٹ ویئر
پڑھیں:
لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کی تاریخی کامیابی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے طب کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار جدید کیمروں اور خصوصی مشینری کی مدد سے دماغ کی شریان کے 15 کامیاب آپریشن مکمل کر لیے ہیں۔
ترجمان محمد عاصم کے مطابق یہ کامیابی مختلف یونٹس کے بھرپور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جنہوں نے اس پیچیدہ مشن کو ممکن بنانے کے لیے مسلسل محنت کی۔
اس اہم سرجیکل مشن کی قیادت امریکا سے آئے پاکستانی نژاد نیورو سرجن ڈاکٹر عقیل پاپانی نے کی، جنہوں نے نہ صرف تمام آپریشنز اپنی نگرانی میں انجام دیے بلکہ ایک کروڑ روپے سے زائد کا خرچ بھی ذاتی طور پر برداشت کیا۔ اس تاریخی اقدام کا سب سے قابلِ ذکر پہلو یہ ہے کہ تمام آپریشنز مریضوں کے لیے بالکل مفت کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایل آر ایچ کے ڈین پروفیسر صاحبزادہ محمود نور اور اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے اس مشن کے لیے خصوصی انتظامی تعاون فراہم کیا، جس کے باعث پیچیدہ نوعیت کے دماغی آپریشن انتہائی محفوظ اور مؤثر طریقے سے انجام پائے۔
یہ کارنامہ نہ صرف لیڈی ریڈنگ اسپتال بلکہ ملک کے لیے بھی قابلِ فخر لمحہ ہے، کیونکہ اس سے مقامی اسپتالوں میں جدید نیورو سرجری کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مریضوں کو بین الاقوامی معیار کے علاج کی فراہمی ممکن ہوسکی ہے۔