آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ کی منظوری دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
نومنتخب مرکزی صدر سید امین شیرازی نے نئی کابینہ کا اعلان کیا۔ مرکزی صدر کے اعلان کے مطابق علی زین کو مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان منتخب کیا گیا ہے، جبکہ سروش زیدی مرکزی جنرل سیکرٹری، انیس احمد مرکزی مالیات سیکرٹری اورعلی رضا نقوی کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان منتخب کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کونسل کے پہلے اجلاس میں کابینہ کی منظوری دیدی گئی۔ نومنتخب مرکزی صدر سید امین شیرازی نے نئی کابینہ کا اعلان کیا۔ مرکزی صدر کے اعلان کے مطابق علی زین کو مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان منتخب کیا گیا ہے، جبکہ سروش زیدی مرکزی جنرل سیکرٹری، انیس احمد مرکزی مالیات سیکرٹری اورعلی رضا نقوی کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان منتخب کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئی ایس او پاکستان منتخب کیا گیا ہے جنرل سیکرٹری کو مرکزی
پڑھیں:
وفاقی کابینہ نے تینوں سروسز ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دے دی
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزراء کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا جبکہ وزراء نے 27ویں ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی، ترامیم کا مقصد افواج پاکستان سے متعلق قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنا ہے، ترامیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ موجودہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد ختم ہو جائے گا۔
ان قوانین میں فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس، ایڈمرل آف دی فلیٹ کے عہدے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ (پروسیجر اینڈ پریکٹس) ایکٹ 2025 کے مسودے کی بھی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 نومبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔