کراچی: جامعات، مدارس کے طلبہ کا پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
کراچی کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق شرکا کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔
معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔
بعد ازاں شرکاءنے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے دکھائے گئے۔
خصوصی نشست میں شرکاءنے سیکیو رٹی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز(سندھ) سے مختلف معاملات پر سوال و جواب بھی کیے۔
طلباء و طالبات نے کراچی میں امن وامان کے قیام کے لیے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور منعقد کی گئی سر گرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے دو الگ الگ مبینہ مقابلوں میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور رقم برآمد کی گئی ہے۔
پہلا واقعہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جہاں ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ پلیہ کے قریب ایک مبینہ ڈاکو کے ساتھ مقابلہ کیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم فہید عرف کچرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فون، 10 ہزار روپے نقد اور دو پرس برآمد کیے گئے۔
دوسرا پولیس مقابلہ قائدآباد کے سواتی محلے کے قریب پیش آیا جہاں قائدآباد پولیس نے ایک ملزم اختر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اختر کو بھی طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور رقم برآمد ہوئی۔