سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
ترجمان کے مطابق ملزم 2010ء میں فتنہ الخوارج کے دہشتگرد قیوم محسود کے گروپ میں شامل ہوا اور 2012ء میں عابد مچھڑ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں شامل رہا۔ ملزم کے اکثر ساتھی کراچی آپریشن کے دوران رینجرز اور پولیس مقابلوں میں مارے اور گرفتار ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے کراچی کے علاقہ شیر شاہ سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم محمد نور عرف خم ولد ولی خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں عابد مچھڑ، عمر خطاب محسود، قیوم محسود، اعظم خان، خان زمان، زاویل محسود، سید بادشاہ عرف ادرک، عبدالرحمان، عبدالحکیم، صدیق اللہ، خزن گل اور عابد چھوٹا کے ساتھ مل کر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی بم دھماکوں، اغوا برائے تاوان اور متعدد پولیس مقابلوں میں شامل ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم 2010ء میں فتنہ الخوارج کے دہشتگرد قیوم محسود کے گروپ میں شامل ہوا اور 2012ء میں عابد مچھڑ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں شامل رہا۔ ملزم کے اکثر ساتھی کراچی آپریشن کے دوران رینجرز اور پولیس مقابلوں میں مارے اور گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزم بھی 2015ء میں کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں روپوش رہا۔ ملزم کے خلاف تھانہ منگھو پیر اور خواجہ اجمیر نگری میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جس میں ملزم مفرور ہے۔گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج ملزم کے
پڑھیں:
کراچی، کپڑا اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
فائل فوٹورینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے کپڑے کی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سرسید روڈ پر کارروائی کے دوران گوداموں سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے 6 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق برآمد شدہ کپڑا 22 ٹرکوں اور 1 کنٹینرز کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو بھی قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔