پیپلزپارٹی میں تمام زبان بولنے والے شامل ہورہے ہیں، عبدالجبار خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-2-9
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان سے لطیف آباد کی معروف کاروباری شخصیت شاکر غوری اور عزیز غوری و ابراہیم قریشی نے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرکے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا، اس حوالے سے عبدالجبارخان کے دفتر میں ہونے والی تقریب میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں کے علاوہ نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقار وگن اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عبدالجبار خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور اب تیزی سے لوگ مختلف زبانیں بولنے والے افراد پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی اب عوام کی ہردلعزیز پارٹی بن چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے اور وہ ملک کو ترقی اور کامیابی کی طرف گامزن کریں گے۔ انہوں نے عوام اور خاص طورپر اردو بولنے والے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوکر پارٹی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں اور ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اب لسانی سیاست دم توڑ چکی ہے اور آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پارٹی میں
پڑھیں:
سی ای سی میں تمام فیصلے 27 ویں ترمیم سے متعلق تھے، گورنر پنجاب
کراچی (نیوزڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) میں جو فیصلے ہوئے وہ 27 ویں ترمیم سے متعلق تھے۔
کراچی میں عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کے ساتھ کھڑی ہے، پی پی کا حکومت سے دو تین شقوں پر اتفاق رائے ہے۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا باقی بہت ساری شقوں پر اختلاف رائے ہے، جس پر ڈیبیٹ ہونی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو مشترکہ آئین دیا۔
گورنر پنجاب نے کہا مخالفین بھی 1973 کے آئین پر انگلی نہیں اٹھا سکتے، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے آئین پر کھڑی ہے، پیپلز پارٹی کوئی ایسا قدم اٹھانے کے لیے تیار نہیں، جو 1973 کےآئین کے منافی ہو۔