ستائیسویں آئینی ترمیم :نواز شریف بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں نواز شریف بھی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔
اس سلسلے میں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔
اس حوالے سے سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس کا دن اور وقت بھی تبدیل کر دیا گیا۔
اجلاس 13 نومبر 2025 شام 4 بجے کے بجائے اب 12 نومبر شام 5 بجے ہوگا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد خودکش دھماکا: ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری اسلام آباد خودکش دھماکا: ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری خواجہ آصف کا حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ ستائیسویں آئینی ترمیم کی آج منظوری کا امکان؛ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کر دی برطانیہ کا اسلام آبادکچہری کے باہرخود کش دھماکے پر تشویش کا اظہار خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا، اسلام آباد کچہری حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی نواز شریف کریں گے

پڑھیں:

قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش، اہم اجلاس جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کیا۔

وزیر قانون نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہو چکا ہے اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کو بھی شامل ہونا چاہیے تھا۔ اجلاس میں حکومت دو نئے تعلیمی اداروں کے قیام کے بل بھی منظوری کے لیے پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا، جس میں 64 ووٹ بل کی حمایت میں ڈالے گئے اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے، جس سے سیاسی ماحول کشیدہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان
  • قومی اسمبلی سے 27 ویں ترمیم کی منظوری کا معاملہ؛ نوازشریف اجلاس میں شرکت کریں گے
  • نواز شریف نے قومی اسمبلی کے کتنے اجلاسوں میں شرکت کی؟
  • 27ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی کا اجلاس شروع، منظوری آج متوقع
  • 27ویں آئینی ترمیم، نوازشریف کا بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ، ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے
  • 27ویں آئینی ترمیم؛ نواز شریف بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
  • قومی اسمبلی اجلاس: وزیر قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کر دیا، اپوزیشن کا احتجاج
  • قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش، اہم اجلاس جاری
  • 27ویں ترمیم کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائےگی، اجلاس کا ایجنڈا جاری