لاہور، نقب زنی کے ملزم کی گرفتاری، کروڑوں مالیت کا مسروقہ سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
لاہور:
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے لاہور پولیس نے نقب زنی کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں انچارج شاد باغ انویسٹی گیشن تنزیل الرحمٰن نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی متعدد وارداتیں کی تھیں۔ دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ ملزم دن کے وقت گھروں کی ریکی کرتا اور رات کے وقت ان گھروں میں داخل ہو کر قیمتی سامان چوری کر لیتا تھا۔
ملزم سے برآمد ہونے والی اشیاء میں 70 تولے طلائی زیورات، آرٹیفشل جیولری، 6 قیمتی گھڑیاں، 2 ٹیبلٹس، موبائل فونز اور 6 عدد ایل سی ڈیز شامل ہیں۔
ایس ایس پی محمد نوید نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد برآمد ہونے والے مال مسروقہ میں سے طلائی زیورات اور دیگر سامان کے مالکان کو واپس کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی محمد نوید نے شاد باغ انویسٹی گیشن کے انچارج تنزیل الرحمٰن اور ان کی ٹیم کی محنت کو سراہا اور ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔