data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)بیکری میں آتشزدگی کا واقعہ،منگریو اور ڈیپر برادری میں گروہی تصادم ہوگیا متعدد افراد زخمی ،مورو پولیس تھانہ کی حدود میں واقع بلال بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے پوری بیکری کو اپنی لپیٹ میں نے لے لیا، فائر برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، بیکری مالکان کے مطابق انکا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، گروہی تصادم کا واقعہ کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں منگریو اور ڈپیر برادری میں دوبارہ سے تصادم ہوگیا، جس میں لوہے کی راڈ، ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادنہ استعمال ہوا جس میں سلیم ڈیپر، علی بخش ڈیپر، علی حسن ڈیپر سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے تصادم کے بعد دونوں جانب سے فریقین مسلح ہوگئے، پولیس کے مطابق تین ہفتے قبل منگریو اور ڈیپر برادری کے نوجوانوں میں تصادم ہوگیا تھا علاقہ معززین کے فیصلے بعد کشیدگی کا خاتمہ ہوا تھا آج دوبارہ سے تصادم ہوگیا، فریقین کی رپورٹ درج کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ جسارت نیوز سیف اللہ

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تصادم ہوگیا

پڑھیں:

ایکواڈور کی جیل میں خوفناک خونیں تصادم‘ 31 قیدی ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کویٹو(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک ایکواڈور میں واقع مچالا جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ حکام کے مطابق ہنگاموں کے بعد ابتدائی طور پر 4اور بعد میں 27 مزید لاشیں جیل کے مختلف حصوں سے برآمد ہوئیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔جیل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پا لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیتاکہ ہلاکتوں کی اصل وجوہات اور تشدد کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔

ایکواڈور: جیل میں خونیں تصادم کے بعد سیکورٹی اہل کار تعینات ہیں

انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • محراب پور: چابی چور نے سیپکو ملازم کو لوٹ لیا، موٹر سائیکل لے کر فرار
  • محراب پور، مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید
  • آسٹریلیا : ٹرک اور گاڑی کے تصادم میں 3 افراد ہلاک
  • کراچی، کار کی ٹکر سے سڑک پر گرنے والے موٹرسائیکل سوار کو ٹرک نے روند دیا
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 5 افراد زخمی
  • ایکواڈور کی جیل میں خوفناک خونیں تصادم‘ 31 قیدی ہلاک
  • سلوواکیہ : ٹرینوں کے تصادم میں 20مسافر زخمی
  • محراب پور میں ڈکیتی واردات کاسلسلہ جاری
  • محرابپور،پولیس مقابلہ ، دو رہزن زخمی حالت میں گرفتار