ویتنام : طوفان سے صدیوں پرانے جہاز کا ملبہ ظاہر ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں سمندری طوفان ’کلمیگی کے باعث شدید ساحلی کٹاؤ سے صدیوں پرانے جہاز کا ملبہ ظاہر ہوگیا۔ جہاز پہلی بار 2023 ء میں ہوئی آن کے ساحل کے قریب دریافت ہوا تھا۔ 57 فٹ لمبا یہ جہاز تقریباً مکمل حالت میں محفوظ پایا گیا، جس کا مضبوط لکڑی کا ڈھانچہ صدیوں تک سمندری طوفانوں اور لہروں کا مقابلہ کرتا رہا، تاہم حکام کے بازیابی سے پہلے ہی اسے دوبارہ سمندر نے ڈھانپ لیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امارات کی شیخہ ناصر النویس عالمی سیاحتی تنظیم کی سیکرٹری جنرل مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم نے 160 سے زائد ممالک کی حمایت سے امارات کی شیخہ ناصر النویس کو 2029ء تک کے لیے ادارے کی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔ یہ تقرر تنظیم کے پروٹوکول کے مطابق نامزدگی اور انتخابی عمل کے تمام مراحل کو مکمل کرنے کے بعد گزشتہ مئی میں ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے ان کی ابتدائی نامزدگی کے بعد ہواہے۔ شیخہ ناصر النویس اس شعبے میں 16 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔