اسپین کے کینری جزائر پر اونچی لہروں کے باعث 3 ہلاک‘ 15 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے کینری جزائر کے حصے ٹینیرائف میں سمندری لہروں نے تباہی مچادی،جس کے باعث 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندر کی سطح میں اچانک اضافے سے آنے والی تیز لہروں نے سیاحوں کو بحر اوقیانوس میں کھینچ لیا۔ ڈوبنے والے ایک 43 سالہ شخص کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچا کر اسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ حکام نے لوگوں کو سمندری لہروں اور تیز ہواؤں کے بارے میں خبردار کیا ہے جبکہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ساحلی پٹی سے دور رہیں اور اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محرابپور،ٹریفک حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-05-2
محراب پور(جسارت نیوز)ٹریفک حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، حادثہ قومی شاہراہ پر روہڑی ٹول پلازہ کے قریب ڈبر موری اسٹاپ پر ہوا ،جہاں پر مورو کے نواحی علاقے گائوں 34 ہزار موری کے رہائشی آرائیں برادری کے افراد کی سوزوکی الٹو کار نمبر بی ایکس ٹی 615 تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی اس حادثے میں حاجی مظہر آرائیں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے،ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔