سپریم کورٹ گیس لیکج دھماکا، جھلسنے والا 19 سالہ لڑکا چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
سپریم کورٹ میں گیس لیکج دھماکے میں جھلسنے والا 19 سال کا لڑکا اسپتال میں چل بسا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ گیس لیکج دھماکے کے 12 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلاء بھی اپنے کمروں سے باہر آگئے تھے، سلینڈر دھماکے سے سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ گیس لیکج
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے اے سی گیس پلانٹ میں دھماکہ‘ 12 افراد زخمی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں اے سی گیس پلانٹ میں دھماکے سے بارہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ عمارت لرز گئی۔ دھماکا سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں واقع کینٹین میں اے سی گیس کے پلانٹ میں ہوا، دھماکے کے بعد وکلاء اور سپریم کورٹ عملے کے افراد باہر نکل آئے۔ سپریم کورٹ سٹاف کینٹین میں اے سی کی مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کینٹین میں 10 بج کر 55 منٹ پر اے سی گیس کا دھماکا ہوا، جس میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ 3 زخمیوں کو پمز ہسپتال اور 9 کو پولی کلینک منتقل کیا گیا جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہورہی تھی، ماہرین نے بھی کلیئر کر دیا ہے کہ دھماکا گیس کا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے سی ٹیکنیشن زیادہ زخمی ہیں، ایک ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا۔