مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ فراڈ، مالکان پیسے دیے بغیر غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز

مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ہیون پریمیئرلیگ (آئی ایچ پی ایل) کے نام سے ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا جب کہ شان مارش اور شکیب الحسن نے مدعوکرنےکے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کو پیسوں کی ادائیگی نہ ہونےکی وجہ سےٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑگیا جب کہ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اورلیگ کے مالکان پیسے دیے بغیر راتوں رات غائب ہوگئے جس کے باعث ویسٹ انڈیزکےکرس گیل بھی ٹورنامنٹ بیچ میں چھوڑکر چلےگئے ۔

مقبوضہ کشمیرکےبخشی اسٹیڈیم میں پہلےچند میچزکے انعقاد کے بعد حالات خراب ہوئے تاہم پولیس نے معاملےکی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انڈین ہیون پریمیئرلیگ 25 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جانی تھی جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز اور ہوٹل مالکان کوبھی ادائیگی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب جموں کشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن جےکے اسپورٹس کونسل کے حکام نے ٹورنامنٹ سےلاتعلقی کا اظہارکیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث روف پر دو میچز کی پابندی عائد پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں ابوظہبی ٹی10 لیگ: 1xBat مسلسل دوسرے سال بھی آفیشل اسپانسر مقرر نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ ابوظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے نام

پڑھیں:

پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ کے لیے تیمور مرزا کا نجی ادارے کیساتھ بڑا معاہدہ طے

پاکستان کے مشہور ٹیپ بال کرکٹر ٹیمور مرزا نے ایک نجی اسپورٹس ادارے کے ساتھ 3 کروڑ روپے مالیت کا ریکارڈ ساز اشتہاری معاہدہ کرلیا۔

لاہور میں ہونے والی تقریب میں معروف کرکٹر حیدر علی سمیت متعدد اسپورٹس شخصیات نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق کمپنی ٹیپ بال کرکٹ کے لیے خصوصی اعلیٰ معیار کے بلے تیار کرے گی تاکہ اس فارمیٹ کو ملک بھر میں فروغ دیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کی گلیوں میں کھیلی جانے والی ٹیپ بال کرکٹ انگلینڈ میں قومی سطح کا کھیل بن گیا

کمپنی کے نمائندے فلسکی انیر ارسلان نے کہا کہ یہ معاہدہ ٹیپ بال کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

تیمور مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ شراکت داری صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ٹیپ بال کرکٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی علامت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا اور کھیل کو مزید سپانسرشپ اور مواقع حاصل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تیمور مرزا ٹیپ بال کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ٹی20 لیگ کا دھڑن تختہ، منتظمین غائب، کھلاڑی ہوٹلوں میں پھنس گئے
  • پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے روانہ
  • عباس آفریدی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے روانہ
  • کراچی: انو بھائی پارک گرائونڈ پر کھیلے گئے میڈی کیم ٹرافی انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں شڑیک ٹیم کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو
  • پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ کے لیے تیمور مرزا کا نجی ادارے کیساتھ بڑا معاہدہ طے
  • لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ
  • مقبوضہ کشمیر، زعفران کی پیداوار میں 90 فیصد کمی، کاشتکار پریشان
  • مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں سچ بولنے پر صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی