ترکی غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، انسانی امداد کے راستے فوراً کھولے جائیں، رجب طیب ایردوان
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے تمام راستے فوری طور پر کھول دے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایردوان نے ترکیہ میں جرمن چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ اور جرمنی کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت میں زبردست تعاون کی گنجائش موجود ہے،مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر مزید توجہ مرکوز کی جائے تاکہ دفاعی شراکت کو نئی سطح پر لایا جا سکے۔
ترک صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی جدوجہد پوری قوت سے جاری رہے گی، دنیا کی توجہ اب غزہ کے تباہ کن انسانی بحران پر ہونی چاہیے،غزہ کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابلِ تصور ہیں، فوری طور پر امدادی قافلوں کے لیے راستے کھولے جائیں تاکہ زخمیوں اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ انہوں نے جرمن چانسلر کے ساتھ شام کے سیاسی مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شام کے صدر احمد الشارع نے ہتھیاروں کے بجائے امن کو ترجیح دی ہے، جو خطے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ساتھ غزہ کے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان نے بھارت کو 4 دن کی جنگ میں سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف
فوٹو: اسکرین گریبوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو 4 دن کی جنگ میں سبق سکھایا۔
اسلام آباد میں ترکیہ کے 102ویں قومی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران طیب اردوان پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ 4 دن جاری رہی، جنگ کے دوران بھارت کو سبق سکھایا گیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ترک صدر دنیا میں ترقی، استقلال اور قیادت کی روشن مثال بن چکے ہیں، ترکیہ کے عوام کو قومی دن کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیہ کے پرچم لہرا رہے ہیں، ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ترک صدر کی غیرمعمولی قیادت کے باعث ترکیہ جدت، تہذیب، ثقافت کا امتزاج بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ ہو، سیلاب ہو یا قدرتی آفات ہوں، ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔