سڈنی کے بونڈی بیچ میں دہشت گرد حملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
سٹی 42 : سڈنی کے بونڈی بیچ میں دہشت گرد حملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا گیا ہے، وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔
محسن نقوی کا آسٹریلیا سے یکجہتی کا اظہار، متاثرین کے لیے دعائیں۔ وزیرداخلہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ناقابلِ معافی جرم ہے، پاکستان دہشت گردی کے درد کو بخوبی سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا۔
سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان روزانہ دہشت گردی کا سامنا کرتا ہے، اس درد کو بخوبی سمجھتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے کرب سے واقف ہے، آسٹریلیا کے دکھ میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ کھڑا ہے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔ عراقی وزیر داخلہ نے کہا پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی، مشترکہ لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے میکینزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔