گھارو میں بجلی کی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ، معمولات زندگی شدید متاثر
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-5-2
گھارو(نمائندہ جسارت) گھارو میں کے الیکڑک انتظامیہ کی جانب سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ 8 سے 9 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جسکی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئی جہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہے وہیں رات کے اوقات میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہر بھر میں کرائم کو روکنے کے لیے لگائے گئے سیفٹی کیمرے ناکارہ ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں بڑھتے ہوئے کرائم پر کنٹرول کے لیے ایس ایس پی ٹھٹھہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام دوکاندار اپنی دوکانوں پر کیمرے لگائیں تاکہ کرائم پر کنٹرول پایا جاسکے مگر موجودہ صورتحال سے ایسا لگتا ہے کہ کے الیکڑک شہریوں کو جان بوجھ کر پریشان کررہا ہے اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ فالٹ کا بہانہ بنا کر کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرتے ہوئے شہر کو تاریکی کے اندھیروں میں دھکیل رہا ہے اس سلسلے میں شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ کے الیکڑک کی موجودہ انتظامیہ شہری دشمنی پر اتر آئی ہے اور لوڈشیڈنگ کے فوری بعد صارفین کو جان بوجھ کر بجلی دینے کے بجائے فالٹ کا بہانہ بنا کر پوری پوری رات شہریوں کو بجلی سے محروم رکھ رہا ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، ایم تھری فیض پور سے درخانہ، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون پر بھی گزشتہ رات سے آمدورفت معطل ہے۔
خیبر پختونخوا میں موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک دھند کے باعث بند ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق بہاولپور میں فضائی ذرات کی مقدار 687، فیصل آباد میں 488، پشاور میں 450، گوجرانوالہ میں 293 جبکہ لاہور میں 191 تک پہنچ گئی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔