کمشنر سیسی کی کاوشوں سے طبی سہولیات میں بہتری آرہی ہے‘ مختار اعوان
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صدر یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن پاکستان اور ممبر گورننگ باڈی سیسی مختار حسین اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کی مسلسل کاوشوں اور خصوصی دلچسپی سے سوشل سیکورٹی کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں ایم آر آئی مشین مکمل طور پر تیار ہو چکی ہے، اور کمپیوٹر ایکسرے مشین بھی بحال ہو کر جلد کام شروع کر دے گی۔
اس اہم بہتری پر ہم کمشنر سیسی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ممتاز شیخ کے بے حد مشکور ہیں۔
ادویات کی فراہمی بھی پہلے کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہم ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، ڈاکٹر اکرم شیخ کی خصوصی محنت، توجہ اور کوششوں کو دل سے سراہتے ہیں جنہوں نے مزدوروں اور مریضوں کے لیے ادویات کی دستیابی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہم کمشنر سیسی، ایم ایس ممتاز شیخ اور ڈاکٹر اکرم شیخ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ہم ہمیشہ اچھے کام کی تعریف کریں گے، اور جہاں بھی کوئی کمی نظر آئے گی، اس کی نشاندہی کر کے آپ کے ساتھ مل کر اسے بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
-1 ٹریکشن ٹیبل کی فراہمی
اسپتال میں ٹریکشن ٹیبل کی کمی کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔ کمشنر سیسی کی خصوصی توجہ اور محنت سے ٹریکشن ٹیبل فراہم کر دی گئی ہے، جس سے مریضوں کو بڑی دشواریوں سے نجات مل گئی ہے اور اب آپریشنز میں بھی کوئی رکاوٹ یا مشکل پیش نہیں آئے گی۔ ہم اس اہم قدم پر ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔
-2 پتھری کے آپریشن کا آپریشن شیڈول
اس وقت مریضوں کو آپریشن کے لیے بہت لمبی لمبی تاریخیں دی جا رہی ہیں، بعض اوقات نو سے دس ماہ یا سال بھر کی بھی۔ اس کی وجہ سے مریضوں کو شدید تکلیف اور مشکلات کا سامنا ہے۔ گزارش ہے کہ لانڈھی کڈنی سینٹر کے آپریشن تھیٹر کا بھی استعمال ممکن بنایا جائے تاکہ مریضوں کے آپریشن جلد اور فوری طور پر ہو سکیں اور طویل انتظار سے بچایا جا سکے۔
-3 دواؤں کے لیے M-15اپروول سسٹم میں بہتری
مزدوروں کو بار بار دفاتر اور سرکل کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ گزارش ہے کہ اس کے لیے ون ونڈو آپریشن متعارف کرایا جائے تاکہ تمام کارروائیاں ایک ہی جگہ پر مکمل ہو جائیں۔
-4 ادارے کی ڈیجیٹلائزیشن
ادارے کو مکمل طور پر کمپیوٹرائز کیا جائے تاکہ ایک کلک میں مزدور کی انٹری، ادائیگی اور دیگر ریکارڈ معلوم ہو سکے، اور غیر ضروری چکر ختم ہو جائیں۔
-5سرکل سسٹم کا خاتمہ اور میڈیکل اسٹورز
معمولی ادویات کے لیے مزدوروں کو دور دراز میڈیکل اسٹورز بھیجا جاتا ہے جس سے دوائی سے زیادہ کرایہ خرچ ہو جاتا ہے۔ گزارش ہے کہ:
سرکل سسٹم ختم کیا جائے
دوائیاں ڈسپنسری یا اسپتال سے براہِ راست فراہم کی جائیں۔
ولیکا، لانڈھی، حیدرآباد، سکھر اور کوٹری اسپتالوں میں مکمل فعال میڈیکل اسٹورز قائم کیے جائیں تاکہ تمام ادویات آسانی سے اور فوری دستیاب ہوں۔
آخر میں ایک بار پھر کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو، ایم ایس ممتاز شیخ اور ڈاکٹر اکرم شیخ کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ امید ہے کہ بہتری کا یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت نے چین کے تجارتی ویزوں کی رکاوٹیں ختم کردیں،تعلقات کی بہتری میں بڑی پیش رفت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-23
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے چینی پروفیشنلز کو بزنس ویزے تیزی سے جاری کرنے کے لیے سرکاری رکاوٹیں ختم کر دیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کے مطابق یہ قدم دونوں ایشیائی طاقتوں کے تعلقات بہتر کرنے اور تکنیکی ماہرین کی کمی کے باعث ہونے والے اربوں ڈالر کے نقصان کو روکنے کی کوشش کا حصہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی محصولات کے دباؤ کے باوجود چین کے ساتھ تعلقات کو احتیاط سے بحال کرنا شروع کیا ہے۔ حکام کے مطابق نئی دہلی نے ویزوں کی منظوری کے عمل سے ایک پورا بیوروکریٹک مرحلہ نکال دیا ہے اور اب ویزے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں جاری ہو رہے ہیں۔دونوں طرف کے حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات چیت میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔