data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں ادارے کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے لیے سیسی ہیڈآفس میں ’’لیڈرشپ اور مینیجریل ایکسیلینس‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ تربیتی سیمینار کے مہمان خصوصی وائس کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی سکندر بلوچ تھے۔ سیمینار میں ادارے کے تمام فیلڈ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے علاوہ ہیڈ آفس کے افسران نے بھی شرکت کی۔ سیمینار میں سینئر ٹرینر اور انسانی وسائل و صنعتی تعلقات کے ماہر امجد علی شاہ بخاری نے شرکاء کو لیڈر شپ اور منیجریل ایکسیلنس پر خصوصی لیکچر دیا۔ سیمینار کاآغاز تلاوت کلام سے ہوا۔ تعارفی خطاب میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ و تربیت تحقیق وسیم جمال نے تمام شرکاء اور بالخصوص امجد علی بخاری اور مہمان خصوصی وائس کمشنر سکندر بلوچ کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اس تربیتی سیشن کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور کہا کہ طویل عرصہ بعد دوبارہ سے ادارے میں افسران و اسٹاف کے لیے تربیت پروگرامز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور اب یہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔وائس کمشنر سکندر بلوچ نے افتتاحی خطاب میں ٹریننگ کی اہمیت اس کی افادیت پر زور دیا اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کو بہت سراہا اور کہاکہ اس طرح کے تربیتی پروگرام وقتاً فوقتاً منعقد ہوتے رہنے چاہئیں۔ وائس کمشنر نے کہاکہ آج کے تربیتی سیمینار کا مقصد افسران کی قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے تا کہ ادارہ جدید تقاضوں کے مطابق اپنی خدمات کو مؤثر انداز میں انجام دے سکے۔ سیمینار سے ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ ڈاکٹر غلام دستگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام طویل عرصہ بعد دوبارہ شروع کیے گئے ہیں جو ایک احسن اقدام ہے۔ سابق ڈائریکٹرز پبلک ریلیشن منصور معطر نے اپنے تجربات کی روشنی میں ٹریننگ کی اہمیت اور اس کی افادیت کو اجاگر کیا۔ پروگرام کے آخر میں وائس کمشنر سیسی سکندربلوچ اور لیکچرار امجد علی شاہ بخاری نے تربیتی سیمینار کے شرکاء ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز تربیتی سیمینار سیمینار کا وائس کمشنر

پڑھیں:

کراچی: جامعہ کراچی کا ایچ ای سی کی نئی الحاق پالیسی پر تحفظات کا اظہار

---فائل فوٹو 

جامعہ کراچی کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن  (ایچ ای سی) کی نئی الحاق پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے پالیسی پر نظرِثانی کے لیے ایچ ای سی کو خط لکھا ہے۔

وی سی جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ مالی اور انفرا اسٹرکچر شرائط چھوٹے کالجز کے لیے مشکلات پیدا کریں گی، دو کروڑ کے اثاثوں کی شرط کم وسائل والے اداروں کے لیے ناقابل قبول ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا ہے کہ غیرالحاق شدہ کالجز کے لیے دوبارہ الحاق کا کوئی واضح طریقہ کار نہیں دیا گیا، نئی ایچ ای سی پالیسی یونیورسٹی کی خودمختاری میں براہِ راست مداخلت ہے، الحاق شدہ کالجز کی نگرانی صرف یونیورسٹی کا اختیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کمشنر سیسی کی کاوشوں سے طبی سہولیات میں بہتری آرہی ہے‘ مختار اعوان
  • کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا سیسی کے مختلف اسپتالوں کا دورہ
  • سندھ سوشل سیکورٹی میں آکشنر کے استعمال پر پابندی
  • شاہ سلمان عالمی کمپلیکس میں غیر عرب طلبہ کے لیے تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز
  • راشد نسیم آج بلال مسجد میں جمعیت کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرینگے
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے
  • ڈپٹی کشنرز ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بننے والی تجاوزات کے خلاف کارروائی موثر بنائیں، کمشنر کراچی
  • کراچی: جامعہ کراچی کا ایچ ای سی کی نئی الحاق پالیسی پر تحفظات کا اظہار
  • بھارت میں اذان پر پابندی