اسلام آباد میں ایم ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑی چلانے والوں کے لیے بڑا انتظامی فیصلہ سامنے آگیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام انٹری پوائنٹس اور اہم شاہراہوں پر ایم ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اب بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی نشاندہی جدید ریڈرز کے ذریعے فوری طور پر کی جائے گی، جس کے باعث شہریوں کو جرمانے سمیت مختلف قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں گاڑی پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے افراد کے لیے اہم خبر
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک کی روانی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوائیں، تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی یا کارروائی سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ای ٹیگ ایم ٹیگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ای ٹیگ ایم ٹیگ اسلام آباد ایم ٹیگ
پڑھیں:
یوٹیوبر رجب بٹ برطانیہ سے بے دخلی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے
برطانیہ سے بے دخلی کے بعد یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور ندیم نانی والا پاکستان واپس پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں یوٹیوبر برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 2161 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔
جہاز میں دونوں نے اپنی تصاویر بناکر شیئر کیں جبکہ اُن کے استقبال کیلیے ٹک ٹاکرز، سوشل میڈیا انفلوئنسز کی بڑی تعداد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان واپس پہنچنے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر دونوں کی ایمیگریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا جس کے بعد وہ گھروں کو روانہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔
عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کیا تھا، جس کے بعد وہ پاکستان کیلیے روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: گیمبلنگ ایپ، سائبر کرائم کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو بڑا ریلیف مل گیا
رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا اور ہوم ڈیپارٹمنٹ نے یوٹیوبر کو تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا جبکہ اس سے قبل اُن کے پاس 2027 تک کا ویزہ تھا۔
رجب بٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔