ریاض سیزن 2025 کے دوران امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی سعودی عرب میں فلمائی گئی پہلی ویڈیو نے چند ہی دنوں میں کروڑوں ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے جسے اب تک ساڑھے 7 کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔

اس ویڈیو نے ریلیز کے بعد مختصر مدت میں تقریباً 7 کروڑ 20 لاکھ ویوز حاصل کر لیے۔ ویڈیو میں مختلف ممالک کے 100 پائلٹس نے 24 لاکھ ڈالر مالیت کے پرائیویٹ جیٹ کے لیے منفرد اور مسابقتی چیلنجز میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: ریاض سیزن میں مسٹر بیسٹ کا ’بیسٹ لینڈ‘ زون کھل گیا، لاکھوں ریال کے انعامات

یہ انداز مسٹر بیسٹ کی روایتی، بڑے پیمانے پر فلمائی گئی اور بھاری انعامات پر مبنی ویڈیوز کا تسلسل ہے، جنہوں نے انہیں عالمی سطح پر بے انتہا مقبول بنایا ہے۔

ریاض سیزن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مسٹر بیسٹ کے ساتھ یہ اشتراک اس تہوار کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی اہمیت کا ثبوت ہے۔ یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ  جو2012 سے ویڈیوز بنا رہے ہیں، آج 450 ملین سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے آن لائن کریئیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا کاروباری دائرہ کار اسپانسرشپس، کنزیومر مصنوعات اور فوڈ برانڈز تک پھیلا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ریاض سیزن 2025: تینوں بڑے خانز اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ جمع

مسٹر بیسٹ کی تیز رفتار کامیابی کے ساتھ تنازعات بھی جڑے رہے ہیں۔ ان کے ریئلٹی شو “The Beast Games” پر کام کرنے والوں نے مبینہ طور پر غیر محفوظ ماحول، ہراسانی اور واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق مقدمات دائر کیے، جنہیں ڈونلڈسن نے مسترد کیا ہے۔

ریاض سیزن کی یہ شراکت سعودی دارالحکومت کو عالمی سطح پر ایک بڑی تفریحی منزل کے طور پر مستحکم کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ گزشتہ سال یہ ایونٹ 135 ممالک سے 2 کروڑ سے زائد افراد کو اپنی جانب کھینچ چکا ہے، اور اس مرتبہ منتظمین مزید زیادہ شرکت کی توقع کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مسٹر بیسٹ کی ریاض سیزن

پڑھیں:

باپ بیٹے کی شاندار جوڑی نے ’ہنگری ہنگری ہِپوز‘ سب سے کم وقت میں کلیئر کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے لیے مشہور ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر حیران کر دیا، مگر اس بار انہوں نے تنِ تنہا نہیں بلکہ اپنے کم عمر بیٹے کے ساتھ مل کر ایک ایسا دلچسپ اور غیر معمولی کارنامہ انجام دیا جس نے دنیا بھر میں توجہ کھینچ لی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ “ریکارڈ بریکر” رش ، جو پہلے ہی بیک وقت سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز رکھنے کا اعزاز رکھتے ہیں، نے اپنے بیٹے پیٹر کے ساتھ بطور ٹیم ’’ہنگری ہنگری ہِپوز‘‘ کو سب سے کم وقت میں کلیئر کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

ڈیوڈ رش نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب پیٹر نے چند ماہ قبل معصومانہ انداز میں پوچھا کہ کیا وہ دونوں مل کر کوئی ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں؟ اس سوال نے باپ اور بیٹے کے ذہنوں میں نیا عزم پیدا کیا، اور دونوں نے مل بیٹھ کر ایسا چیلنج تلاش کرنا شروع کیا جو نہ صرف مشکل ہو بلکہ اسے کرتے ہوئے مزہ بھی آئے۔

بالآخر انہیں وہ ریکارڈ مل ہی گیا—دو افراد کی ٹیم کی حیثیت سے ہنگری ہنگری ہِپوز سب سے کم وقت میں مکمل کرنے کا چیلنج۔ یہ ایک تیز رفتار، دلچسپ اور بچوں میں مقبول کھیل ہے، مگر اسے ریکارڈ وقت میں کلیئر کرنا ایک الگ مہارت چاہتا ہے۔

چند ہفتوں کی مشق اور بے شمار کوششوں کے بعد ڈیوڈ رش اور پیٹر نے صرف 5.8 سیکنڈ میں یہ کارنامہ سرانجام دے ڈالا، جو پچھلے 8.91 سیکنڈ کے ریکارڈ کو بہت پیچھے چھوڑ گیا۔ باپ اور بیٹے کی اس مشترکہ کامیابی نے نہ صرف انہیں عالمی سطح پر داد دلوائی بلکہ یہ لمحہ ان دونوں کے لیے یادگار بن گیا—ایسا کارنامہ جو کھیل ہی کھیل میں تاریخ کا حصہ بن گیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
  • ترکمانستان میں عالمی کانفرنس، وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
  • ترکمانستان کانفرنس، وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
  • جدہ میں 2022 کے بعد سب سے زیادہ بارش ریکارڈ
  • سعودی عرب: مقابلہ حفظ و تلاوت کے لیے 70 لاکھ ریال کے انعامات
  • سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان فضائی اڈے کا افتتاح کر دیا
  • باپ بیٹے کی شاندار جوڑی نے ’ہنگری ہنگری ہِپوز‘ سب سے کم وقت میں کلیئر کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
  • پاکستان ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بننے کو تیار، نوجوان اس سفر کی اصل طاقت ہیں: بلال بن ثاقب
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کنگ سلمان ایئربیس پر نئی سہولتوں کا افتتاح کردیا