سوئیڈش موسیقار نے آکٹوپس کو پیانو بجانا سکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
سوئیڈن کے ایک موسیقار نے چھ مہینے کے عرصے آکٹوپس کو پیانو بجانا سکھا دیا۔
مشہور یوٹیوبر ماتیاس کرانز نے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ انہوں نے ٹاکویاکی (تاکو) نامی آکٹوپس کو پیانو بجانا سکھایا۔
ماتیاس کرانز نے بتایا کہ وہ اس آکٹوپس کو مارچ میں ایک پرتگالی فشری سے لے کر آئے تھے۔
کرانز نے کہا کہ تاکو کا اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگا، اور اس سے بھی زیادہ وقت تب لگا جب تک وہ آکٹوپس کو اس کی جانب سے ڈیزائن کیے گئے کی بورڈ پر انگلیوں سے کھینچنے والے لیورز استعمال کرنے کے لیے قائل نہ کر سکا۔
انہوں نے بتایا کہ تاکو نے ایک وقت میں ایک یا دو نوٹس بجانا شروع کیے لیکن اصل کامیابی اگست میں حاصل ہوئی جب مائیٹس نے ٹینک میں ایک ’کریب ایلیویٹر‘ لگایا۔
یہ ڈیوائس تھوڑی مقدار میں ایک کیکڑے (تاکو کی پسندیدہ خوراک) کو ہر اس وقت نیچے کرتا جب آکٹوپس کوئی نوٹ بجاتا۔
مائیٹس کا کہنا تھا کہ وہ ہر روز آکٹوپس کے ساتھ موسیقی بجاتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں ایک
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔