کراچی میں خونی ڈمپر راج! منعم ظفر کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپرز اور ٹینکرز شہریوں کی جانوں کے دشمن بن گئے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ڈمپرز اور ٹینکرز کے باعث شہریوں کی اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، آئے دن ہونے والے ٹریفک حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور شہری اپنے پیاروں کے جنازے اٹھانے پر مجبور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹینکرز اور ڈمپرز کے ساتھ ساتھ ای چالان کے نام پر بھی شہریوں سے لوٹ مار کی جا رہی ہے جس کے خلاف جماعت اسلامی بھرپور احتجاج کرے گی، آج شام 5 بجے نمائش چورنگی پر جماعت اسلامی کی جانب سے دھرنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہو چکا ہے اور شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہیں، پانی کی شدید قلت نے ٹینکر مافیا کو مزید مضبوط کر دیا ہے جبکہ شہر کے پچاس فیصد علاقے پانی سے محروم ہیں۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا ہے کہ خونی ٹینکروں کا خاتمہ کیا جائے اور شہریوں کو نلکوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے، جماعت اسلامی ان تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔