وفاقی پولیس کے 2 اہلکاروں کا گینگ بنا کر اغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ملزمان نے سونے کے تاجر کو اٹھایا، پرائیویٹ ٹارچرسیل میں رکھ کر تشدد کیا اور 2 کروڑ روپے لیے۔

ذرائع نے کہا کہ بدترین تشدد، پیسے لینے، سادہ کاغذوں پر انگوٹھے لگوانے اور کسی کو نا بتانے کی قسمیں دے کرچھوڑا۔

ایس پی صدر علی کاظم نے انکوائری کرکے دونوں اے ایس آئیز کو قصور وار قرار دے دیا جس کے بعد دونوں اے ایس آئیز اور ساتھیوں سمیت ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سوات سے تعلق رکھنے والے تاجر راولپنڈی میں سونا بیچ کر واپس جارہے تھے۔

تاجر نے کہا کہ  پولیس کے 2اے ایس آئیز نے ساتھیوں سمیت روکا اورزبردستی نجی ٹارچر سیل لے گئے، تلاشی کے بہانے گاڑی میں پڑے 4 کروڑ روپے اٹھا لیے، پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایک شخص جس نے اپناتعارف ایف آئی اے کے افسر کے طورپر کروایا۔

تاجر نے کہا کہ منت سماجت پر ان لوگوں نے 2 کروڑ اپنے پاس رکھ لیے اور 2 کروڑ ہمیں واپس کر دیے۔

متاثرہ تاجروں کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے انکوائری کا حکم دیا، ایس پی صدر علی کاظم نے انکوائری میں ملزمان کوقصور وار قرار دے کر مقدمہ درج کرلیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں، وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور

اسلام آباد میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں، وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی دارالحکومت میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں، اسلام آباد میں وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور ہے۔
وفاقی کونسل 15 سے 20 ارکان پر مشتمل ہو گی، کونسل کی الگ اسمبلی اور ارکان کا انتخاب الیکشن سے ہو گا، کونسل میئر کا انتخاب کرے گی۔
ذرائع کے مطابق چیف کمشنر وفاقی کونسل میں چیف سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے، وفاقی کونسل بلدیاتی نظام کی جگہ لے گی۔
احسن اقبال کی صدارت میں کمیٹی نے مجوزہ نظام پر کام شروع کر دیا، کمیٹی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت وفاقی کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وفاقی کونسل اسلام آباد کے مسائل کے حل کی ذمہ دار ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کرانے کی منظوری ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بلاول بھٹو کا اعلان عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف تسلسل کیساتھ کارروائیوں میں 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: غیر قانونی گھر مسمار ہونے پر لیڈی کانسٹیبل کی مبینہ خودکشی کی کوشش
  • اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے خاکروب جاں بحق
  • اسلام آباد میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں، وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور
  • ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف
  • وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد پولیس کی مبینہ کرپشن بےنقاب
  • ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں واردات کیلئے 30 لاکھ روپے ادا کیے جانے کا انکشاف
  • اسلام آباد حادثہ: جج کے بیٹے کی رہائی کے باوجود کئی سوال برقرار
  • اسلام آباد اور پنڈی میں جرائم پیشہ عناصر کے شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کے واقعات میں پیشرفت