تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس اسٹاف کا احتجاج، اسلام آباد راولپنڈی سروس معطل
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک :میٹرو بس سروس میں عملے کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان دوطرفہ سروس معطل ہو گئی۔
آئی جے پی اسٹیشن پر میٹرو بس اسٹاف نے بسیں روک دیں اور کہا کہ انہیں گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ اس اقدام کے نتیجے میں اسلام آباد سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے اسلام آباد بسیں چلنا بند ہو گئیں۔
عملے کے احتجاج کے باعث مسافر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ سروس دوبارہ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ انتظامیہ نے فی الحال احتجاج کے حل کے لیے کسی بھی فوری اعلان یا مذاکرات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔