پاکستان میں بھی سپر فلو کہلائے جانے والے انفلوئنزا کی موجودگی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے سپر فلو وائرس کی پاکستان میں بھی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق فلو کی نئی قسم A(H3N2) کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ کے باعث برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
برطانوی محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2600 سے زائد مریض داخل ہو رہے ہیں، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔
برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کوویڈ کے بعد اسپتالوں پر سب سے بڑا دباؤ ہے، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں لیکن اس کا پھیلاؤ معمول سے پہلے شروع ہو گیا ہے۔
سپر فلو سے بچوں اور بزرگوں میں متاثرین کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ کچھ اسکول عارضی طور پر بند جب کہ کچھ میں اوقات کم کیاگیا ہے۔
پاکستان میں بھی سپر فلو انفلوائنز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 فیصد نمونوں میں وائرس کی نئی قسم A(H3N2) کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ کی موجودگی پائی گئی۔
اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طبی ماہر ڈاکٹر رانا جواد اصغر نے بتایا کہ سپر فلو وائرس کی علامات بھی دیگر انفلوئنزا کی طرح ہی ہوتی ہیں یعنی سر میں درد، نزلہ، بخار جیسی علامات ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر رانا جواد نے بتایا کہ اس وائرس کو سپر فلو اس کے لیے کہہ رہے ہیں کہ پوری دنیا میں جو متوقع تعداد ہوتی ہے اس سے زیادہ تعداد میں لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ وائرس میں بھی کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے بچاؤ کے طریقے بھی وہی ہیں جو بچاؤ کے طریقے ہوتے ہیں، بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو احتیاطی ویکسین لگوائی جائیں، کئی مغربی ممالک میں فلو کی ویکسین بچوں اور بڑی عمر کے افراد کے ساتھ نوجوانوں کو بھی لگائی جاتی ہیں، جن افراد کو اس قسم کی علامات ہیں تو کوشش کریں کہ وہ بچہ اسکول نہ جائے یا وہ افراد دفتر نہ جائیں تاکہ دیگر افراد محفوظ رہ سکیں، اگر کسی کو فلو ہے تو اس سے ہاتھ ملانے سے اجتنات کیا جائے اور ملاقات کم کی جائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافر بس سے منشیات برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-11-4
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس میں پولیس نے تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔دو خواتین اور ایک بچی سمیت چارافراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چیکنگ کے دوران مشکوک مسافروں کو روکا اور تلاشی کے نتیجے میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو خواتین اور ایک بچی سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی تلاشی مکمل قانونی اور اخلاقی تقاضوں کے مطابق لی گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ صوبے میں منشیات کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں آئندہ دنوں میں مزید تیز کی جائیں گی۔