کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے لڑکے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پیش آیا تھا جہاں گزشتہ روز واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 12 سال کا فرحان جاں بحق ہوا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا ہے، قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔