عمران خان، ان کی اہلیہ کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا، بہنوں پر واٹر کین چلانا شرمناک اقدام: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش ائند ہے، سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے، واجبات کے حوالے سے سفارشات وفاق کو پیش کی جائیں گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے تمام سیاسی و قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ نے این ایچ پی اور این ایف سی بقایاجات پر محکمہ خزانہ کو ہر ہفتے وفاق کو خط ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا، سات سال میں صرف 168 ارب دیے گئے، 532 ارب اب بھی بقایا ہیں، تمام محکمے اپنے بقایاجات کے حوالے سے وفاق کو ہفتہ وار خط ارسال کریں تاکہ ساری چیزیں ریکارڈ پر ہوں۔ خیبر پی کے کابینہ نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ نئی پالیسی سے میرٹ کی بالادستی کو عملی شکل ملے گی، جبکہ اساتذہ بلاوجہ تقرر و تبادلوں کی دوڑ سے نکل کر اپنی توجہ تعلیم کے اصل مقصد پر مرکوز رکھ سکیں گے۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ صوبے میں اس وقت پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے اور 200 سے زائد سفارشیں موصول ہونے کے باوجود کسی کو قبول نہیں کیا گیا، جس سے حکومتی عزم واضح ہوتا ہے کہ آگے تمام فیصلے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔ نئی ای ٹرانسفر پالیسی میں موجودہ سکول میں مدتِ تعیناتی، سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو (STR)، اور سالانہ نتائج جیسے اہم اشاریوں کو بنیادی معیار بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
صوبے کے حقوق کیلئے تمام سیاسی اور قانونی راستے اختیارکرینگے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کیلئے سب کمیٹی قائم کردی گئی جوخوش آئندہے ۔ صوبے کے حقوق کیلئے تمام سیاسی اورقانونی راستے اختیارکیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیرخزانہ کریں گے، واجبات کی سفارشات وفاق کوپیش کی جائیں گی، وزیراعلیٰ کی این ایچ پی اوراین ایف سی بقایاجات پرمحکمہ خزانہ کوہرہفتے وفاق کوخط ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ کہا ضم اضلاع کے لیے سالانہ100ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
صوبائی کابینہ سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوناحق قیداور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جارہا ہے، بانی اور انکی اہلیہ کوقید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیاجارہا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر واٹرکینن چلانا، شرمناک اقدام ہے، صوبائی حکومت اس ناروا اور غیرانسانی سلوک کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔