پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
خانیوال کے قریب موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 4 مسافر زخمی ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔
ادھر بہاولپور میں حاصل پور-چشتیاں روڈ پر ایک ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا والد زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
حد نگاہ کم ہونے کے پیش نظر موٹروے ایم 5 کو ملتان سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایم 5 بس بہاولپور ٹریفک حادثات ٹریلر چشتیاں حاصل پور خانیوال موٹر سائیکل موٹروے.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم 5 بہاولپور ٹریفک حادثات ٹریلر چشتیاں حاصل پور خانیوال موٹر سائیکل موٹروے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔