کیلیفورنیا میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 3 عمارتیں تباہ‘ 6 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے باعث ہونے والے زوردار دھماکے سے 3عمارتیں تباہ ہو گئیں،جب کہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق دھماکا زیرزمین گیس پائپ لائن میں ہوا۔فائر فائٹرز کا ریسکیو آپریشن تادیر جاری رہا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کیلیفورنیا: گیس پائپ لائن پھٹنے سے سڑک اورگاڑیوں کے پرخچے اڑنے کا منظر
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیس پائپ لائن
پڑھیں:
پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی: سروے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا رجحان نمایاں طور پر کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
گیلپ اور گیلانی کے تازہ ترین سروے کے مطابق، ملک میں 91 فیصد افراد نے گزشتہ چھ مہینوں کے دوران کوئی آن لائن خریداری نہیں کی۔ جن لوگوں نے آن لائن شاپنگ کی، ان میں سے 60 فیصد نے ادائیگی کیش آن ڈیلیوری کے ذریعے کی۔
سروے میں بتایا گیا کہ آن لائن خریداری میں سب سے زیادہ 30 فیصد خریداری کپڑوں کی ہوئی، جبکہ گھڑیاں دوسری مقبول ترین کیٹیگری رہیں۔
اسی سروے میں ایک دلچسپ سوال کے جواب میں، 49 فیصد افراد نے کہا کہ اگر انہیں کسی مشہور شخصیت کی جگہ ایک دن گزارنے کا موقع ملے تو وہ مذہبی رہنما یا دانشور بننا پسند کریں گے، جبکہ 34 فیصد نے بتایا کہ رشتے کو برقرار رکھنے میں سب سے اہم چیز اعتماد ہے۔