data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مغرب میں واقع بحیرہ زرد کی طرف 10 سے زیادہ آرٹیلری راکٹ فائر کیے ۔ دوسری جانب شمالی کوریا کی حکمراں ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا مکمل اجلاس بلایا گیا جس میں ملک کے رہنما کم جونگ اْن نے شرکت کی۔ اس دوران کمیٹی کے ارکان نے پارٹی اور ریاستی پالیسیوں اور پارٹی کی نویں کانگریس کی تیاری سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تحریک انصاف نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم بنادی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔

تحریک انصاف کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اور پارٹی آئین کو دیگر جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اعلامیے میں الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کےلیے اصلاحات ضروری قرار دی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، ڈاکٹر عارف علوی ، حامد خان، اسد قیصر، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی تیاری کی جائے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب: مقابلہ حفظ و تلاوت کے لیے 70 لاکھ ریال کے انعامات
  • جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر متعدد راکٹ داغنے کا الزام
  • سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان فضائی اڈے کا افتتاح کر دیا
  • مراکش میں خوفناک حادثہ‘2رہائشی عمارتیں گرگئیں‘ 19 افراد جاں بحق
  • نیویارک : مین ہٹن میں آتشزدگی سے 3 افراد زخمی
  • پولینڈ کا ڈرون ٹیکنالوجی کے بدلے یوکرین کو طیارے دینے کا اعلان
  • تحریک انصاف نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم بنادی
  • یونان : کسانوں کے مظاہروں میں شدت ‘پولیس کے ساتھ جھڑپیں
  • روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ‘ 7افراد سوار تھے