2025-11-04@11:29:32 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 7				 
                «ٹیپ بال کرکٹ»:
	پاکستان کے مشہور ٹیپ بال کرکٹر ٹیمور مرزا نے ایک نجی اسپورٹس ادارے کے ساتھ 3 کروڑ روپے مالیت کا ریکارڈ ساز اشتہاری معاہدہ کرلیا۔ لاہور میں ہونے والی تقریب میں معروف کرکٹر حیدر علی سمیت متعدد اسپورٹس شخصیات نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق کمپنی ٹیپ بال کرکٹ کے لیے خصوصی اعلیٰ معیار کے بلے تیار کرے گی تاکہ اس فارمیٹ کو ملک بھر میں فروغ دیا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کی گلیوں میں کھیلی جانے والی ٹیپ بال کرکٹ انگلینڈ میں قومی سطح کا کھیل بن گیا کمپنی کے نمائندے فلسکی انیر ارسلان نے کہا کہ یہ معاہدہ ٹیپ بال کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ تیمور مرزا نے اپنے بیان میں کہا...
	گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ٹیپ بال ہی دراصل کرکٹ کی اصل بنیاد ہے، کراچی سمیت پورے ملک کی گلی کوچوں میں ٹیم بال کرکٹ کھیلی جاتی ہے، میں گورنر نہ ہوتا تو ٹیپ بال کا آرگنائزر ہوتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیپ بال کھیلنے کا جنون عروج پر ہے۔ملک میں ٹیپ بال کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین نے کہا کہ رواں سال ہونے والی پاکستان ٹیپ بال...
	بھارتی پنجاب کے ضلع فیروزپور میں ایک ٹیپ بال کرکٹ میچ افسوسناک سانحے میں بدل گیا۔ ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری مقامی میچ کے دوران ایک نوجوان بلے باز چھکا لگانے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کھلاڑی جیت سنگھ نے پر اعتماد انداز میں ایک شاندار چھکا لگایا۔ شاٹ کھیلنے کے چند لمحوں بعد اس کا بیٹنگ پارٹنر آگے بڑھا اور داد دی۔ اسی دوران جیت سنگھ اچانک زمین پر گر گیا۔ کھلاڑی، امپائر اور تماشائی حیرت اور صدمے میں ڈوب گئے۔  A batter died of cardiac arrest after hitting a six ???? pic.twitter.com/kJaFIrIVCw — Richard Kettleborough (@RichKettle07) August 24, 2025   فوری طور...
	 کراچی:  پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق اور سرفراز احمد نے ٹیپ بال کرکٹ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو خوش آئند قرار دے دیا۔ نیا ناظم آباد گراؤنڈ پر منعقدہ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور سابق چیف سلیکٹر الحق نے کہا کہ ان کے دور میں ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی 50 لاکھ روپے انعامی رقم نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ شائقین بھی بہت بڑی تعداد میں ٹیپ بال کے مقابلے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز کا رخ کرتے ہیں، ٹیپ بال کے نامور کھلاڑیوں کی عوامی مقبولیت بھی قابل فخر ہے۔ سابق...
	قومی ٹیم کے نامور کرکٹرز نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان پر واپسی کیلئے قدم بڑھادیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی، انضمام الحق، محمد حفیظ، سہیل تنویر، سعید اجمل، عمران نذیر، شرجیل خان اور عمر اکمل جیسے بڑے نام پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔  تمام کھلاڑی شارجہ میں منعقدہ ایک ٹیپ بال ایونٹ میں حصہ لیں گے جس میں کئی غیر ملکی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان میں ہر کرکٹر اپنے کیرئیر کا آغاز ٹیپ بال کرکٹ سے کرتا ہے، نئے ٹیلنٹ کو میدان پر لانے کیلئے اس جانب قدم بڑھایا ہے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیپ...
	شارجہ(نیوز ڈیسک) کرکٹ کی دنیا کے سپر اسٹار اور لیجنڈس شارجہ کے تاریخی میدان پر پاکستان میں مشہور کرکٹ فارمیٹ ٹیپ بال کھیلنے جمع ہوگئے۔ پاکستان کے سابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈ انضمام الحق اور شاہد آفریدی بھی ٹیپ بال کرکٹ ایکشن میں نظر آرہے ہیں جبکہ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بھی کرکٹ بیٹ تھامنے کو تیار ہیں۔ انضمام الحق نے نجی چینل کو بتایا کہ پاکستان میں کرکٹر کبھی نہ کبھی ٹیپ بال ضرور کھیلتا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ انہوں نے پروفیشنل کرکٹ سے ٹیپ بال کھیل کر کوئی ریوریس قدم نہیں اُٹھایا بلکہ یہ کرکٹ نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ شاہد آفریدی بھی کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش نظر آئے اور...
