ٹیپ بال کرکٹ میچ: نوجوان بیٹر چھکا مارتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
بھارتی پنجاب کے ضلع فیروزپور میں ایک ٹیپ بال کرکٹ میچ افسوسناک سانحے میں بدل گیا۔ ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری مقامی میچ کے دوران ایک نوجوان بلے باز چھکا لگانے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق کھلاڑی جیت سنگھ نے پر اعتماد انداز میں ایک شاندار چھکا لگایا۔ شاٹ کھیلنے کے چند لمحوں بعد اس کا بیٹنگ پارٹنر آگے بڑھا اور داد دی۔ اسی دوران جیت سنگھ اچانک زمین پر گر گیا۔ کھلاڑی، امپائر اور تماشائی حیرت اور صدمے میں ڈوب گئے۔
A batter died of cardiac arrest after hitting a six ???? pic.
— Richard Kettleborough (@RichKettle07) August 24, 2025
فوری طور پر جیت سنگھ کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی اسے مردہ قرار دے دیا۔ یہ واقعہ موبائل کیمروں میں قید ہو گیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ بلے باز چھکا مارتا ہے، پھر اچانک زمین پر گرتا ہے، اور پورا گراؤنڈ سکتے میں آجاتا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا باعث بن گیا۔ کچھ صارفین نے اسے ویکسینیشن کے ممکنہ ضمنی اثرات سے جوڑا، جبکہ کئی افراد نے کہا کہ نوجوان نسل میں بڑھتا ہوا ذہنی دباؤ اور طرزِ زندگی کی عادات دل کے امراض کو بڑھا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا: “آج کے نوجوانوں پر پڑھائی، روزگار اور خاندانی ذمہ داریوں کا دباؤ حد سے زیادہ ہے، جو دل کی بیماریوں کا بڑا سبب بن سکتا ہے۔”
دوسرے صارفین کے مطابق یہ سوال سب کے ذہن میں گردش کر رہا ہے کہ آخر ایک نوجوان صحت مند کھلاڑی، جو چند لمحے پہلے چھکا مار رہا تھا، اچانک کیسے زندگی کی بازی ہار سکتا ہے۔
Post Views: 2
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔