WE News:
2025-09-18@12:02:44 GMT

ہر دل عزیز سوزوکی آلٹو کی فروخت میں اچانک بڑی کمی کیوں؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT

ہر دل عزیز سوزوکی آلٹو کی فروخت میں اچانک بڑی کمی کیوں؟

جون 2025 میں سوزوکی آلٹو کے 9,497 یونٹس فروخت ہوئے تھے، لیکن پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن  کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں یہ تعداد صرف 2,327 رہ گئی، یعنی فروخت میں تقریباً 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان میں مقبول عام آلٹو کی سیل میں نمایاں کمی کی کیا وجہ ہے؟ اس کی موجودہ قیمت اس وقت کیا گاڑی کے معیار پر پورا اترتی ہے؟

اس ضمن میں آل پاکستان موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم اکبر شہزاد کا کا مؤقف قدرے مختلف ہے، ان کے مطابق گاڑی بنانے والی کمپنیاں جان بوجھ کر صرف آلٹو کے منفی اعداد و شمار کو نمایاں کر رہی ہیں تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ مارکیٹ میں شدید مندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی فروخت میں ایک ماہ کے دوران 75 فیصد کمی، سبب کیا نکلا؟

اکبر شہزاد کے مطابق یہ سب اس لیے ہے کہ حکومت کو استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر پابندی برقرار رکھنے پر قائل کیا جا سکے۔

’اگر اپریل تک کے مجموعی اعداد دیکھے جائیں تو گزشتہ 9 ماہ میں مقامی کمپنیوں کی گاڑیوں کی فروخت میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس لیے صرف ایک ماڈل کی بنیاد پر منفی تصویر پیش کرنا درست نہیں۔‘

قیمتوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں معیار اور پڑوسی ملکوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں، مثال کے طور پر بھارت میں آلٹو کی قیمت تقریباً 13 لاکھ روپے ہے، جبکہ پاکستان میں یہی گاڑی 33 سے 34 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سوزوکی کلٹس کے مختلف ویریئنٹس کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

’صرف آلٹو ہی نہیں بلکہ پاکستان میں زیادہ تر گاڑیاں اپنی کوالٹی اور فیچرز کے لحاظ سے اتنی مہنگی نہیں ہونی چاہییں۔‘

کار ڈیلر فاروق پٹیل سمجھتے ہیں کہ آلٹو کی سیل میں کمی کی بڑی وجہ حالیہ ٹیکس پالیسی ہے، حکومت نے جولائی میں جنرل سیلز ٹیکس کو 12.

5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا اور ساتھ ہی نئی لیوی بھی نافذ کی، جس کے بعد 658cc آلٹو کی قیمت 33 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔

’قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد یہ گاڑی متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ بھی کافی زیادہ ڈاؤن ہے۔‘

مزید پڑھیں: سوزوکی پاکستان کی ’آل ان ون‘ کار انشورنس میں خاص کیا ہے؟

معیار اور خصوصیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فاروق پٹیل کا کہنا تھا کہ آلٹو اپنے ڈیزائن اور فیچرز کے اعتبار سے نہ صرف مہنگی ہے بلکہ معیاری یا پائیدار نہیں۔ پاکستان میں تیار کی جانے والی گاڑیاں اپنی قیمت کے مقابلے میں کم فیچرز اور محدود کوالٹی پیش کرتی ہیں۔

’بھارت میں یہی آلٹو 15 سے 26 لاکھ روپے میں ملتی ہے، جبکہ پاکستان میں اس کی قیمت 33 سے 34 لاکھ روپے ہے، یہ فرق صارفین کے اعتماد کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔‘

آٹو ایکسپرٹ شوکت قریشی بھی اس رائے سے متفق نظر آتے ہیں، ان کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں غیر متناسب طور پر زیادہ ہیں، جس سے مارکیٹ میں اجارہ داری اور صارفین کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سوزوکی سوئفٹ آسان اقساط پر دستیاب، قیمت کیا ہے؟

’حکومت کو فیصلے کرتے وقت صرف مقامی کمپنیوں کے اعداد و شمار پر انحصار کرنے کے بجائے ہمسایہ ممالک کی قیمتوں اور معیار کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے تاکہ ایک طرف عوام کو بہتر سہولت ملے اور دوسری جانب مارکیٹ میں غیر ضروری اجارہ داری کا خاتمہ ہوسکے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل پاکستان موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن اجارہ داری اکبر شہزاد آلٹو بھارت پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سوزوکی صارفین فاروق پٹیل فیچر کمرشل امپورٹ کوالٹی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اکبر شہزاد ا لٹو بھارت سوزوکی صارفین فاروق پٹیل فیچر کمرشل امپورٹ کوالٹی کہ پاکستان میں ایسوسی ایشن گاڑیوں کی لاکھ روپے کے مطابق کی قیمت آلٹو کی

پڑھیں:

اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہو گا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، اس کے علاوہ  ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا ملے گی، فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں؟ جواب مل گیا
  • اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
  • سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی اچانک روک دی گئی
  • طوطے پالنے اور فروخت کے لیے رجسٹریشن لازمی، نیا قانونی مسودہ تیار
  • طوطے پالنے اور خرید و فروخت کے لیے نیا قانونی مسودہ تیار
  • پاکستان سے نفرت کا دکھاوا بھی کام نہ آیا! یوسف پٹھان کو عدالت نے زمین خالی کرنے کا حکم کیوں دیا؟
  • پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظور کر لیا
  • لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی عدالت میں چوہے کی انٹری، سائلین خوفزدہ