چلاس، اغوا ہونے والے واپڈا کے دو ملازمین کامیاب مذاکرات کے بعد رہا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
واپڈا کالونی تھور میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے آٹھ کے قریب ملازمین تھور گبر اخروٹ کی خریداری کے لئے گئے تھے جہاں اغواء کاروں نے دیگر ملازمین کو چھوڑ کر معراج الدین اور اسد الیاس نامی سینئر سپرٹینڈنٹ HR ایڈمن کو اغواء کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تھور چلاس سے اغوا ہونے والے واپڈا کے دو ملازمین رہا ہو گئے۔ چند روز دہشتگردوں نے تھور چلاس سے واپڈا کے دو ملازمین کو اغوا کر لیا تھا۔ دہشتگردوں سے ملازمین کی بازیابی کیلئے مذاکرات جاری تھے اور اس کیلئے دیامر کے مقامی علماء کی بھی مدد حاصل کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ دونوں ملازمین کو25 اکتوبر کو تھور نالہ میں دہشتگردوں نے اغوا کر لیا تھا۔ واپڈا کالونی تھور میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے آٹھ کے قریب ملازمین تھور گبر گاؤں میں اخروٹ کی خریداری کے لئے گئے تھے جہاں عسکریت پسندوں نے دیگر ملازمین کو چھوڑ کر معراج الدین اور اسد الیاس نامی سینئر سپرٹینڈنٹ HR ایڈمن کو اغواء کر لیا تھا۔ واپڈا ملازمین کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری تھیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملازمین کو
پڑھیں:
کراچی: ریسٹورنٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے گرومندر کے قریب ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا نوجوان دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
صدر موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کا نام معیز تھا، معیز موبائل فون کا تاجر تھا۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق معیز کی موت کے بعد رواں سال مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 75 ہو گئی ہے۔