امریکا یوکرین کیلئے حقیقی سیکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے، یوکرین
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین کے لیے حقیقی سیکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے اور ہم جلد امن منصوبے کی دستاویز امریکا کو دیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولادمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ ہم اپنی زمین کا کوئی حصہ دینے کے تیار نہیں ہیں۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اور یورپی پارٹنرز جلد امن منصوبے سے متعلق نظرثانی شدہ دستاویز امریکا کو پیش کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ معاہدے سے متعلق امور برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ پیر کو لندن میں طے پائے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا اور پاکستان کا دیرینہ سیکیورٹی تعاون بہت اہم ہے، نیٹلی بیکر
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر(فائل فوٹو)۔امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کا دیرینہ سیکیورٹی تعاون بہت اہم ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات صدر ٹرمپ کے دور میں مزید مضبوط ہوئے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعلقات بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار یو ایس ای ایف پی کے لیے مستقل عمارت قائم کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ نئی عمارت تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقاتی سرگرمیوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ہے، عمارت پاکستان اور امریکا کی دیرینہ تعلیمی شراکت داری کی علامت ہے۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ طلبا کو آن لائن کتابوں تک رسائی کی سہولت فراہم کی جائے گی، امریکی یونیورسٹیوں میں داخلے اور تحقیق کے لیے رہنمائی آن سائٹ دستیاب ہوگی۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ عمارت میں فلم اسکریننگ، ثقافتی پروگراموں اور سیمینارز کے لیے جدید آڈیٹوریم قائم کیا گیا ہے۔ طلبا کے لیے تھری ڈی پرنٹنگ، پوڈکاسٹ اور سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کی تربیت کا بندوبست بھی ہے۔