Daily Mumtaz:
2025-12-10@07:48:11 GMT

2027 میں صدی کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

2027 میں صدی کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے تصدیق کی ہے کہ اگست 2027 میں صدی میں ایک بار ہونے والا نایاب اور طویل ترین سورج گرہن ہوگا۔

یہ غیر معمولی فلکیاتی نظارہ 2 اگست 2027 کو بروز پیر شام 10 بج کر 6 منٹ پر یونیورسل ٹائم (UTC) کے مطابق شروع ہوگا۔

ناسا کے مطابق اس سورج گرہن کے دوران چاند کا سایہ شمالی افریقہ، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا نظارہ پیش کرے گا، مکمل اندھیرا مراکش، الجزائر، تیونس، اسپین، سعودی عرب، یمن، صومالیہ کے علاوہ بحرِ ہند اور بحرِ اوقیانوس کے علاقوں میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ 2027 کا سورج گرہن 6 منٹ 23 سیکنڈ تک جاری رہے گا، جو اسے 1991 اور 2009 کے طویل ترین گرہنوں کے بعد ایک تاریخی واقعہ بناتا ہے، ماہرینِ فلکیات نے اسے صدی کا گرہن قرار دیا ہے۔

سورج، چاند اور زمین کے ایک سیدھ میں آجانے سے سورج کی روشنی کچھ دیر کے لیے مکمل طور پر چاند کے پیچھے چھپ جاتی ہے، جس کے نتیجے میں سورج ایک چمکتے ہوئے ہیرے کی انگوٹی (Diamond Ring) کی شکل اختیار کرلیتا ہے، اس دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی بھی واقع ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پشاور جلسہ: اسد قیصر کے خطاب کے دوران کارکنان کے ’ڈی چوک ڈی چوک‘ کے نعرے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام نے شہباز شریف کو مسترد کیا تھا، مگر انہیں وزیراعظم بنا دیا گیا۔

پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدلیہ کو مفلوج کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کھڑی ہے۔

اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے اور طاقتور حلقوں نے فیصلہ کیا کہ عوام کے پاس ووٹ کا حق نہیں ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان بارڈر کو جلد از جلد کھولا جائے۔

تقریب کے دوران کارکنوں کی جانب سے ڈی چوک، ڈی چوک کے نعرے بھی لگائے گئے، جس پر اسد قیصر نے کہا کہ ڈی چوک کی خواہش جلد پوری ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کامیاب جلسے پر ضلع پشاور کے ارکان و رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہاکہ خیبرپختونخوا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مضبوط قلعہ ہے۔

اسد قیصر نے زور دیتے ہوئے کہاکہ دھمکی سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے ساتھی نہیں جھکیں گے۔

واضح رہے کہ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر سیاسی رہنما شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان تحریک انصاف پشاور جلسہ پی ٹی آئی ڈی چوک وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • 2027 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ’پہلے 2 نام‘ کون سے ہونے چاہییں؟ ہربھجن سنگھ نے بتا دیا
  • حکومت رسمی معیشت کو مضبوط، طویل المدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پرعزم : وزیرخزانہ 
  • اے آر ٹیکنالوجی کی نئی پیشکش تاخیر کا شکار، میٹا نے ’فونیکس‘ گلاسز کی ریلیز 2027 تک بڑھا دی
  • راجستھان، مشق کے دوران بھارتی فوجی ٹینک نہر میں ڈوب گیا، 2اہلکار ہلاک
  • سہیل سمیر کی طویل عرصے بعد طلاق پر لب کشائی
  • بھارتی ٹینک پھر نہر میں ڈوب گیا، فوجی مشقوں میں سنگین ناکامیوں کا نیا سلسلہ بے نقاب
  • انڈونیشیا کے صدر آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے  
  •  انڈونیشیا کے صدر  پاکستان کے دورے پرآج  اسلام آباد پہنچیں گے    
  • پشاور جلسہ: اسد قیصر کے خطاب کے دوران کارکنان کے ’ڈی چوک ڈی چوک‘ کے نعرے