دفعہ 370 اور ریاستی حیثیت کی بحالی کے لئے جموں میں مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
تنظیم کے صدر سنیل ڈمپل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر دفعہ 370 کی بحالی اور علاقے کو ریاستی درجہ دینے میں تاخیر کی گئی تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت اور دفعہ 370 کی بحالی کے حق میں جموں میں ایک مظاہرہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرے کا اہتمام مشن سٹیٹ ہڈ جموں و کشمیر کے کارکنوں نے کیا تھا۔ تنظیم کے صدر سنیل ڈمپل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر دفعہ 370 کی بحالی اور علاقے کو ریاستی درجہ دینے میں تاخیر کی گئی تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے ریاستی حیثیت کی بحالی میں ناکامی پر بی جے پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔مظاہرے میں شرکت کرنے والی ممتاز شخصیات میں وجے وردی، رکی بھسین، دیپک، محمد حسن، علی حسن کربلائی، سوارن لال اور دیگر شامل تھے۔ مظاہرین نے مطالبات پورے ہونے تک اپنی مہم جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی بحالی
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔