Islam Times:
2026-07-24@04:00:43 GMT

حریت وفد کی چوہدری یاسین سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

حریت وفد کی چوہدری یاسین سے ملاقات

ذرائع کے مطابق وفد نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال، علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیری عوام کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وفد نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال، علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیری عوام کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا۔ حریت وفد نے چوہدری یاسین سے درخواست کی کہ وہ قومی و بین الاقوامی فورمز پر اپنا موثر کردار جاری رکھیں اور عالمی برادری کی توجہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف مبذول کرائیں۔ وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے تاریخی اور مستقل کردار کو بھی سراہا جو انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے قومی اور عالمی سطح پر ادا کیا ہے۔ حریت وفد نے چوہدری یاسین کو 10 دسمبر 2025ء کو عالمی یومِ انسانی حقوق کے موقع پر کوٹلی آزاد کشمیر میں ہونے والی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

چوہدری محمد یاسین نے حریت وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا وہ تاریخی نظریہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کے لیے ہزار سال تک لڑیں گے، ہر کارکن کے لیے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جموں و کشمیر کے ان بہادر اور ثابت قدم لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے جنہوں نے اقوامِ متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کرے گی اور بھارت کو سخت پیغام دے گی کہ پارٹی کسی صورت میں مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کشمیری عوام کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی قبضے سے کشمیر کی آزادی کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے حریت کانفرنس کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بدترین مظالم کے باوجود حریت کبھی ظلم کے آگے نہیں جھکی۔ حریت وفد میں جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد، شیخ عبد المتین، شیخ عبد المجید، شیخ یعقوب، راجہ خادم حسین، محمد اشرف ڈار اور حاجی سلطان بٹ بھی شامل تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کشمیر کے حریت وفد انہوں نے وفد نے کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال