عمران خان نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی تحلیل کر دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے بدھ کو پارٹی کی 40 رکنی سیاسی کمیٹی تحلیل کر دی اور اس کی جگہ کم اراکین پر مشتمل نئی کمیٹی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری شیخ وقاص اکرم نے تصدیق کی کہ نئی کمیٹی میں صوبائی صدور، اپوزیشن لیڈرز اور چند دیگر رہنما شامل کیے جائیں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے وضاحت کی کہ نئی کمیٹی میں غالب امکان ہے کہ پارٹی کے صوبائی صدور، اپوزیشن لیڈرز اور چند دیگر اراکین شامل ہوں گے۔
شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی ہدایت
عمران خان نے قومی اسمبلی میں شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی بھی ہدایت کی تاہم پارٹی اس فیصلے پر عمل ہونے کا امکان نہیں ہے بالکل اسی طرح جیسے ماضی میں زرتاج گل کی نامزدگی بھی مؤثر نہ ہو سکی تھی۔
علاوہ ازیں انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو انصاف لائرز فورم کی ازسرِنو تنظیم کا اختیار بھی دے دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اسپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے لیکن فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے تاکہ صوبائی معاملات کو چلانے میں آسانی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی صوبائی کابینہ بنانے کا مشورہ دے دیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے لیکن فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے تاکہ صوبائی معاملات کو چلانے میں آسانی ہو۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اس حوالے سے رکن اسمبلی احتشام خان نے بتایا کہ اجلاس میں منگل کو اسلام آباد جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ رکن اسمبلی احتشام خان کے مطابق ارکان اسمبلی اسلام باد ہائیکورٹ کے بعد اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔