بچے کے گٹر میں گرنےکاسانحہ؛ عالی ظرف مئیرمرتضیٰ وہاب نے مکمل ذمہ دار قبول لی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
سٹی42: کراچی کے مئیر نے انسانیت پرستی اور گرض شناسی کی نئی مثال قائم کر دی۔ مرتضی وہاب نے کراچی کے ایک گٹر کے کھلے مین ہول مین والدین کی موجودگی میں بچے کے گر جانے کی ذمہ داری خود قبول کر لی اور مرنے والے بچے کے والدیں، شہر کے لوگوں سے معافی مانگ لی۔
مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا، نیپا چورنگی کے واقعے پر بچے کے لواحقین سے معافی مانگتا ہوں، میں مانتا ہوں کہ میئر کی حیثیت سے میں کامیاب نہیں ہوسکا:
نوجوان میئر مرتضیٰ وہاب نے نیپا چورنگی پر ایک سٹور کے سامنے گٹر کے کھلے مین ہول میں گر کے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر کہا ہے کہ کراچی کی پوری انتظامیہ کی طرف سےمعافی کا طلب گار ہوں۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
میئرکراچی مرتضٰی وہاب بچےابراہیم کےگھر جاکر بچےکےاہلخانہ سےدلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
میئر مرتضیٰ وہاب کے ترجمان کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی جو بھی کوتاہی کا مرتکب پایا گیا اس کےخلاف کارروائی کی جائےگی اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچاؤ کے لیے منظم اقدامات کیے جائیں گے۔
ابتک سامنے آنے والے حقائق کے مطابق ایک ویڈیو سے نشاندہی ہوئی کہ میں نیپا پر نجی اسٹورکے باہر موجود گٹر کا ڈھکن ایک ڈمپر گزرنے کے باعث ٹوٹا تھا۔
نیپاچورنگی پر کھلے مین ہول میں بچے کے گرنے کی جوسی سی ٹی وی سامنے آئی، اس سے معلوم ہوا کہ بچے کی والدہ ساتھ تھیں، والد بالکل قریب تھے، والدہ نے بچے کا ہاتھ تھامے نہیں رکھا، بچہ بھاگتے ہوئے آگے بڑھا تو کھلے مین ہول میں گر گیا۔
نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ انہوں نےجاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین سے معافی مانگی ہے۔
دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری
میئر کراچی نے کہا کہ افسوسناک واقعہ ننھے ابراہیم کے ساتھ پیش آیا، ابراہیم کی والدہ کی چیخوں پر میرے پاس الفاظ نہیں، میں بچے کے گھر والوں سے معافی مانگتاہوں، بطور میئر کامیاب نہیں ہوسکا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شاہ فیصل کالونی میں ابراہیم کےگھر پرگیا اور والد، دادا اور خاندان سے ملاقات کی، ابراہیم کے دادا نے خواہش کی کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو۔
میئر کراچی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کے حوالے سے صبح اجلاس بلایا تھا، ہم نے سیوریج کارپوریشن کے متعلقہ انجینئر،کے ایم سی کے متعلقہ سینیئر ڈائریکٹر ، ضلعی مختیار کار اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی ایس پی کو بھی معطل کیا جارہا ہے۔
وائلیشن کے عادی گروہ نے ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کی سنگین دھمکی دے دی
خیال رہے کہ اتوار کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو والدہ کے ساتھ شاپنگ سینٹر سے نکلتے اور پھر والد کی طرف دوڑتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران بچہ کھلے مین ہول میں جاگرا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کھلے مین ہول میں مین ہول میں گر ابراہیم کے سے معافی کراچی کے وہاب نے نے والے میں بچے بچے کے
پڑھیں:
ریسکیو کا کام جاری ہے، اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کرینگے: مرتضیٰ وہاب
کراچی میں نیپا چورنگی پر تین سالہ بچے کے مین ہول میں گرنے کے افسوسناک واقعہ پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس وقت ریسکیو کا کام جاری ہے، اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کرینگے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ والد کا موقف سنا ہے، جس میں انہوں نے رات گئے مشینری نہ ملنے کا شکوہ کیا، اس سلسلے میں واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، اگر کوئی افسر غفلت میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
میئر کراچی نے کہا کہ کل رات سے اس مسئلے پر سیاست کرنے کی کوشش کی گئی جو بڑی بدقسمتی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوا رہا ہوں کہ معاملہ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مین ہول میں گرنے والے بچے کی تلاش جاری ہے، 500 میٹر کے حصے کو کھود چکے ہیں، میں تمام انتظامیہ سے رابطے میں ہوں۔ اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے مین ہول کور نہیں تھا، مین ہول کے کھلے ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ مین ہول کتنے دن سے کھلا تھا یا اسے کھولا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اردو سائنس کالج کے برابر سے برساتی نالہ گزر رہا ہے، جس مین ہول میں بچہ گرا وہ برساتی نالہ ہے، متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں اور اظہار تعزیت کرتے ہیں۔