حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے آج سے عوامی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو ہندوستان کی عدلیہ نے پھانسی کی سزا سنا دی ہے، میں نے اور میری بیٹی نے آج سے عوامی رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی جلسہ یا ریلی نہیں نکالنے لگے، ہم بس لوگوں سے رابطہ کریں گے۔

مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی چڑھانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، اگر یاسین ملک کی جان کو کچھ ہوا تو نیوکلیئر نہیں ہائڈروجن بم بھی چلے گا۔

مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ یاسین ملک صرف کشمیر کی خاطر بھوک ہڑتال پر گئے، یاسین ملک کی جان اس خطے کے لیے، بہت ضروری ہے میں ایک بیوہ کی زندگی گزار رہی ہوں اور میری بیٹی اپنے باپ کی آواز کو ترس رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ یاسین ملک یاسین ملک کی مشال ملک

پڑھیں:

چینی صدر ژی جن پنگ کا امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر رابطہ

چین کے صدر ژی جن پنگ نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین امریکا سیزفائر، دونوں ممالک محصولات 3 ماہ کے لیے کم کرنے پر راضی

ریاستی خبر رساں ایجنسی ژن ہوا نے ابھی صرف یہ اطلاع دی ہے کہ دنوں عالمی رہنماؤں کی فون پر بات ہوئی۔

رپورٹ میں فون کال کے موضوعات یا کسی طے شدہ نتیجے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

مزید پڑھیے: چین امریکا کی ٹیرف وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مسعود خان

یہ پیشرفت چین اور امریکا کی قیادت کے درمیان جاری رابطے کو ظاہر کرتی ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک اقتصادی اور بین الاقوامی امور پر تناؤ میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین امریکا رابطہ چینی صدر شی جن پنگ

متعلقہ مضامین

  • یاسین ملک کی رہائی کیلئے مشال ملک اور بیٹی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز
  • عمران خان کی رہائی تک ہر منگل کو اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ
  • سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی تک ہر منگل احتجاج اور پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان
  • نظامِ مصطفیؐ کا نفاذ ہی مسائل کا دیرپا حل ہے‘ شکیل قاسمی
  • عوامی سپورٹ اس کو کہتے ہیں جو ن لیگ کو ملی، عظمیٰ بخاری
  • ڈکی بھائی کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہائی التوا کا شکار
  • یاسین ملک کو سزا دلانے کے لئے ثبوت گھڑنے اور گواہ پیدا کرنے کی شدید مذمت
  • خیرپور: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں بیڈمنٹن چمپئن شپ کا آغاز
  • چینی صدر ژی جن پنگ کا امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر رابطہ